ھم نے جس جس کو بھی چاہا تیرے ھجراں میں، وہ لوگ
آتے جاتے ھوئے موسم تھے، زمانہ تُو تھا

اب کے کچھ دل ہی نہ مانا کہ پلٹ کر آتے
ورنہ ھم دربدروں کا ٹھکانہ تُو تھا