کہاں ملو گے تم
تمہیں اک پھول دینا ھے
مجھے اک عہد لینا ھے
بتاؤ کہاں ملو گے تم
تمہیں تو چاند کہنا ھے
تمہیں دل جان کہنا ھے
جدا کرنے کی سازش کو
مجھے بے جان کرنا ھے
بہت کچھ تم سے کہنا ھے
بتاؤ کیا محبت میں
فقط اک پھول کافی ھے
یا پھر تم چاند مانگو گے
کہ میری جان مانگو گے
تنہا مار چھوڑو گے
ھجر امتحان مانگو گے
یا پھر ھمیشہ ساتھ رھنےکو
میرا تم ہاتھ مانگو گے
میرا ھی ساتھ مانگو گے
بتاؤ اب...
کہاں ملو گے تم
تمہیں اک پھول دینا ھے.