حضرت براء بن عازب رضی اﷲ عنہ سے کسی نے پوچھا کہ کیا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کا چہرہ (چمک دمک میں) تلوار کی مانند تھا ؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نہیں بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ چاند کے مثل تھا۔
حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ مبارکہ کو بیان کرتے ہوئے یہ کہا کہ جو آپ صلی اللہ وسلم کو اچانک دیکھتا وہ آپ کے رعب داب سے ڈر جاتا اور پہچاننے کے بعد آپ سے ملتا وہ آپ سے محبت کرنے لگتا تھا۔
حضرت براء بن عازب رضی اﷲ عنہ کا قول ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ عل
یہ وسلم تمام انسانوں سے بڑھ کر خوبرو اور سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے تھے۔
حضرت عبداﷲ بن سلام رضی اﷲ عنہ نے آپ کے چہرہ انور کے بارے میں کہا کہ میں نے جب حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے چہرہ انور کو بغور دیکھا تو میں نے پہچان لیا کہ آپ کا چہرہ کسی جھوٹے آدمی کا چہرہ نہیں ہے۔
(بخاری ج۱ ص۵۰۲ باب صفة النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیه وسلم)
(مشکوٰۃ ج۱ ص۱۶۸ باب فضل الصدقه)
(شمائل ترمذی ص۲)