میری ماں مجھ سے اکثر پوچھتی تھی کہ “بتاؤ! جسم کا اہم ترین Ø+صہ کونسا ہے؟”

میں سال ہا سال اس Ú©Û’ مختلف جواب یہ سوچ کر دیتا رہا کہ شاید اب Ú©Û’ میں صØ+ÛŒØ+ جواب تک پہنچ گیا ہوں-

جب میں چھوٹا تھا تو میرا خیال تھا کہ آواز ہمارے لیۓ بہت ضروری ہے، لہذا میں نے کہا ” امی! میرے کان”

انہوں نے کہا “نہیں- دنیا میں بہت سے لوگ بہرے ہیں- تم مزید سوچو میں تم سے پھر پوچھوں گی-”

بہت سے سال گزرنے کے بعد انہوں نے پھر پوچھا!

میں نے پہلے سے زیادہ ذہن پر زور دیا اور بتایا کہ “امی! نظر ہر ایک کے لیۓ بہت ضروری ہے لہذا اس کا جواب آنکھیں ہونا چاہیۓ”

انہوں Ù†Û’ میری طرف دیکھا اور کہا “تم تیزی سے سیکھ رہے ہو، لیکن یہ جواب صØ+ÛŒØ+ نہیں ہے کیونکہ دنیا میں بہت سے لوگ اندھے ہیں”

پھر ناکامی ہوئی اور میں مزید علم Ú©ÛŒ تلاش میں Ù…Ú¯Ù† ہو گیا- اور پھر بہت سے سال گزرنے Ú©Û’ بعد میری ماں Ù†Û’ Ú©Ú†Ú¾ اور دفعہ یہی سوال دہرایا اور ہمیشہ کہ طرØ+ ان کا جواب یہی تھا کہ “نہیں- لیکن تم دن بدن ہوشیار ہوتے جا رہے ہو-”

پھر ایک سال میرے دادا وفات پا گئے- ہر کوئی غمزدہ تھا- ہر کوئی رو رہا تھا- یہاں تک کہ میرے والد بھی روئے- یہ مجھے خاص طور پر اس لیۓ یاد ہے کہ میں نے کبھی انھیں روتے نہیں دیکھا تھا-

جب جنازہ Ù„Û’ جانے کا وقت ہوا تو میری ماں Ù†Û’ پوچھا “کیا تم جانتے ہو کہ جسم کا سب سے اہم Ø+صہ کونسا ہے؟-”

مجھے بہت تعجب ہوا کہ اس موقع پر یہ سوال! میں تو ہمیشہ یہی سمجھتا تھا کہ یہ میرے اور میری ماں کے درمیان ایک کھیل ہے-

انہوں نے میرے چہرے پر عیاں الجھن کو پڑھ لیا اور کہا!
“یہ بہت اہم سوال ہے- یہ ظاہر کرتا ہے کہ تم اپنی زندگی میں کھوۓ ہوئے ہو- ہر وہ جواب جو تم نے مجھے دیا وہ غلط تھا اور اس کی وجہ بھی میں نے تمہیں بتائی کہ کیوں- لیکن آج وہ دن ہے جب تمہیں یہ اہم سبق سیکھنا ہے”

انہوں Ù†Û’ ایک ماں Ú©ÛŒ نظر سے مجھے دیکھا اور میں Ù†Û’ ان Ú©ÛŒ آنسوؤں سے بھری آنکھیں دیکھیں- انہوں Ù†Û’ کہا! “بیٹا! جسم کا اہم ترین Ø+صہ کندھے ہیں-”

میں نے پوچھا! “کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے میرے سر کو اٹھا رکھا ہے؟”

انہوں نے کہا کہ “نہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کا کوئی پیارا کسی تکلیف میں رو رہا ہو تو یہ اس کے سر کو سہارہ دے سکتے ہیں- ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی ان کندھوں کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے- میں صرف یہ امید اور دعا کر سکتی ہوں کہ تمہاری زندگی میں بھی وہ پیارے اور مخلص لوگ ہوں، کہ ضرورت پڑنے پر جن کے کندھے پر تم سر رکھ کر رو سکو-

یہ وہ وقت تھا کہ جب میں Ù†Û’ سیکھا کہ جسم کا اہم ترین Ø+صہ خودغرض نہیں ہو سکتا- یہ دوسروں Ú©Û’ لیۓ بنا ہے- یہ دوسروں Ú©Û’ دکھ درد کا ساتھی اور ہمدرد ہے-

لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ آپ Ù†Û’ کیا کہا- لوگ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ آپ Ù†Û’ کیا کیا- لیکن لوگ یہ کبھی نہیں بھول سکتے کہ آپ Ù†Û’ انھیں کیسا Ù…Ø+سوس کرایا-