Results 1 to 5 of 5

Thread: Allah Se Taluq az Mumtaz Mufti Talash

  1. #1
    Join Date
    Jun 2010
    Location
    Jatoi
    Posts
    59,925
    Mentioned
    201 Post(s)
    Tagged
    9827 Thread(s)
    Rep Power
    21474910

    candel Allah Se Taluq az Mumtaz Mufti Talash



    ایک روز میں نے اپنے گرو سے کہا،
    ایک بات پوچھوں ؟
    بولے ، پوچھو ۔

    میں نے کہا، اللہ تعالی قرآن میں فرماتے ہیں ، مجھ سے ڈرو۔
    بولے ، اچھا پھر ؟

    میں نے کہا ، پتا نہیں کیوں مجھے اللہ تعالی سے ڈر نہیں لگتا ،
    Ø+الانکہ
    میرا ایمان ہے اللہ کے سوا کوئی قوت نہیں ہے،
    کوئی خوف نہیں ہے،
    لیکن
    مجھے ایسا لگتا ہے
    جیسے وہ ( اللہ) بچوں Ú©ÛŒ طرØ+ معصوم ہو،
    چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتا ہے،
    مجھے لگتا ہے جیسے وہ ہمارے لیے بے پناہ ہمدردی سے بھرا ہوا ہے۔
    اتنا دیالو ہے کہ دینے کے لیے بہانے ڈھونڈتا پھرتا ہے۔

    ووہ ہنسے ، بولے مفتی !
    تم زیادہ نہ سوچا کرو۔
    یہ جو سوچیں ہیں، یہ گھمن گھیریاں ہیں،
    ڈوبنے دیتی ہیں نہ تیرنے ۔
    بہت سے بھید ایسے ہیں جو سامنے دھرے ہیں
    مگر
    ہمیں دکھتے نہیں
    چونکہ
    باری تعالی نہیں چاہتے کہ وہ بھید کھل جائیں۔

    میں نے کہا ، عالی جاہ !
    میں تو ڈرنے کی بات پوچھ رہا تھا کہ مجھے اس سے ڈر نہیں لگتا ہے،
    اس پر پیار آتا ہے۔
    بولے، جنہیں ڈر لگتا ہے وہ بھی خوش قسمت ہیں ،
    جنہیں پیار آتا ہے وہ بھی خوش نصیب ہیں۔

    یہ کیا بات ہوئی ؟ میں نے چڑ کر کہا۔۔

    مسکرا کر بولے : ڈر بھی ایک تعلق ہے،
    Ù…Ø+بت بھی ایک تعلق ہے۔
    مطلب تو یہ ہے کہ اس کے ساتھ تعلق قائم رہے،
    سارا کھیل تعلق کا ہے۔
    اگر اللہ سے تعلق قائم ہے تو سب اچھا۔

    تلاش "ممتاز مفتی
    Last edited by sarfraz_qamar; 01-02-2014 at 12:49 AM.





    تیری انگلیاں میرے جسم میںیونہی لمس بن کے گڑی رہیں
    کف کوزه گر میری مان لےمجھے چاک سے نہ اتارنا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,579
    Mentioned
    553 Post(s)
    Tagged
    5446 Thread(s)
    Rep Power
    1088797

    Default

    khoobsurat iqtibaas

  3. #3
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,694
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Rep Power
    21474864

    Default

    /up





  4. #4
    Join Date
    Apr 2012
    Location
    Beyond The Sky
    Posts
    1,478
    Mentioned
    55 Post(s)
    Tagged
    3259 Thread(s)
    Rep Power
    214762

    Default

    Aaaalaaa ............ /up



    دل اگر بے نقاب ھوتے

    تو سوچو..! کتنے فساد ھوتے




  5. #5
    *jamshed*'s Avatar
    *jamshed* is offline کچھ یادیں ،کچھ باتیں
    Join Date
    Oct 2010
    Location
    every heart
    Posts
    14,585
    Mentioned
    138 Post(s)
    Tagged
    8346 Thread(s)
    Rep Power
    21474865

    Default

    superb
    کہاں اتنی سزائیں تھیں بھلا اس زندگانی میں
    ہزاروں گھر ہوئے روشن جو میرا دل جلا Ù…Ø+سنؔ


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •