Results 1 to 10 of 17

Thread: Roodad-e-safar

Threaded View

Previous Post Previous Post   Next Post Next Post
  1. #1
    Amna Rani's Avatar
    Amna Rani is offline MĪИD ßĿ♡ѠĪИƓ
    Join Date
    Jan 2014
    Location
    Lahore.Pakistan
    Posts
    677
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    1823 Thread(s)
    Rep Power
    221353

    cute Roodad-e-safar

    یہ 2‘ اگست 1991 کی بات ہے، کویت اور اعراق میں جنگ کا اعلان ھو چکا تھا، ابّو نے پہلے ہی گاڑی اور سب ضروری سامان تیار کر لیا تھا اور پاکستان کا نقشہ بھی رکھ لیا تھا، کیونکہ جنگ کی اطلاع کافی عرصہ پہلے مل چکی تھی۔ میں اس وقت تقریبا” 7 سال کی تھی، میری بڑی بہن 8، سال کی، مجھ سے چھوٹا بھائی 5 سال کا اور سب سے چھوٹا بھائی تقریبا”2 سال کا تھا . یہ سفر مجھے آج بھی یاد ہےاور میرے لیے نا قابلِ فراموش ہے
    صبØ+ صبØ+ ہمارا قافلہ ØŒ جو کہ تقریبا” 40 سے 50 گاڑیوں پر مشتمل تھا، اپنی منزل Ú©ÛŒ طرف روانہ ہوا۔ قافلے Ú©Û’ زیادہ تر لوگ پاکستان Ú©Û’ ہی تھے. کویت اور اعراق Ú©ÛŒ Ø+کومتوں Ù†Û’ باہم Ø·Û’ کر رکھا تھا کہ اپنے ملک میں بسنے والے غیرملکیوں Ú©Ùˆ کوئی جانی نقصان نہیں پہنچائے گا
    راستے میں پٹرول Ú©ÛŒ سہولت بھی تھی اور کھانے پینے Ú©ÛŒ گاڑیاں بھی تھیں جن کا بندوبست کویت Ú©ÛŒ Ø+کومت Ù†Û’ ہی کر رکھا تھا تا کہ غیر ملکی لوگ با Ø+فاظت اور آسانی سے اپنے ٹھکانوں پر پہنچ جائیں۔
    راستے میں جہاں آرمی کے لوگ رکنے کا آرڈر دیتے، ہمارا قافلہ وہاں رک جاتا۔ امّی ہم سب کو نہلا دیتں لیکن جب خود کی باری آتی تو گاڑیاں چلنے کا آرڈر ہو جاتا۔
    میر ے ابّو نے دن رات ڈرائیونگ کی، ایک آدھ دفعہ تو ابّو کی آنکھ لگنے کی وجہ سے ہماری گاڑی کھائی میں گرتے گرتے بچی۔

    ایسا نہیں کہ ابّو سار ے سفر میں سوئے ہی نہیں، کئی جگہوں پر رات کے وقت قافلے کی گاڑیاں ایک بڑا سا دائرہ بنا لیتں اور درمیان میں سب فیملیز ایک طرف ہو کر سو جاتیں۔ مجھے یاد ہے کہ میں اور میری بہن بستر بچھانے کے لئے اپنے جوتوں سے پتھر پیچھے ہٹاتے تھے۔

    کھانے کی گاڑیوں پر ھاتھ میں برتن لیے لوگوں کی ایک لمبی قطار کھڑی
    نظر آتی، کھانا لینے امّی مجھے بھیجتی تھیں کیونکہ بچوں کو کھانا پہلے دیتے تھے، تب تو میں بہت مزے سے جاتی تھی پر اب جب سوچتی ہوں تو ہنسی آتی ہے

    (آپ کیوں ہنس رہے ہیں جی۔۔
    Û”)
    سفر Ú©Û’ دوران میرا چھوٹا بھائی بیمار ہو گیا،اب ہم دوائی Ú©Û’ لیے پریشان، پر اللّہ کا کرم ہوا کہ ہمار Û’ قافلے میں ایک ڈاکٹر بھی تھا اور اس Ú©Û’ پاس تمام ضروری ادویات بھی موجود تھیں، تو وہ مسئلہ بھی Ø+Ù„ ہو گیا، مشکل تو ہمیں تب پیش آئی جب ہمارا قافلہ کویت Ú©ÛŒ Ø+دود سے Ø¢Ú¯Û’ نکلا، وہاں اعراقی فوجیوں Ù†Û’ لوٹ مچا دی، لوگوں Ú©Û’ سامان Ú©ÛŒ تلاشی لیتے، کئی لوگوں Ú©Û’ زیورات چھین لیئے، اور لیجیئے،،،،،اب ہماری گاڑی Ú©ÛŒ باری Ø¢ گئی،،،،سامان میں انھیں کوئی قیمتی چیز نہ ملی اور ملتی بھی کیسے،،،،میری امّی Ù†Û’ قیمتی زیور چھوٹے بھائی Ú©Û’ دودھ والے ڈبے Ú©Û’ نیچے چھپا کر رکھا تھا۔
    بہرØ+ال یہاں سے بھی اللّہ Ú©Û’ فضل Ùˆ کرم سے پار ہو ہی گئے، صØ+را Ú©ÛŒ اڑتی گرد ØŒ دھوپ Ú©ÛŒ تپش اور سفر Ú©ÛŒ مصیبتوں Ú©Ùˆ Ø·Û’ کرتے ہوئے بالآخر 25 دنوں Ú©Û’ لمبے سفر Ú©Û’ بعد ہم پاکستان پہنچ ہی گئے پاکستان Ú©ÛŒ سرØ+د پر پہنچ کر ہمارا قافلہ بکھر گیا، سب نےاپنے شہروں کا رُ Ø® کیا، ہم Ù†Û’ لاہور اپنے ماموں Ú©ÛŒ طرف جانا تھا،ماموں Ú©Ùˆ اتنا پتہ تھا کہ ہم کویت سے روانہ ہو گئے ہیں،پر کب پہنچیں Ú¯Û’ ØŒ یہ علم نہیں تھا۔
    لیں جناب، اتنا لمبا اور کٹھن سفر کرنے کے بعد ہم ماموں کے گھر کے دروازے پہ کھڑے ہیں،امّی آگے جا کر گھر کی بیل بجاتی ہیں، مامی جان دروازہ کھول
    کراندر واپس Ú†Ù„ÛŒ گئیں،،،،،،اس سے پہلے کہ امّیمامی Ú©Ùˆ آواز دیتیں،اگلے ہی لمØ+Û’ مامی جان پورے گھر کا کوڑا کرکٹ اکھٹا کر Ú©Û’ Ù„Û’ آئیں،،،یہ اس لیے کہ امّی پورے سفر میں نہا نہیں سکیں۔۔th giggling44q - Roodad-e-safarÛ”
    تو جناب یہ تھی میری رودادِ سفر،امید کرتی ہوں کہ آپ بور نہیں ہوئے ہونگے۔





    فی امان اللّہ
    آمنہ رانی
    Last edited by Amna Rani; 11-02-2014 at 06:49 PM.
    f1mo82 - Roodad-e-safar

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •