PinExt - Wo ek lamha......wo ek saa,at...!
وہ ایک لمØ+ہ وہ ایک ساعت
وہ تیرا سایہ وہ تیری آہٹ
میں جس کو سن کے بھی چھو نہ پائی
کیوں ایسی آہٹ مجھے سنائی
میں چاھتوں کے بھنور میں ڈوبی
نہ تیرنے کی ہے مجھ میں خوبی
یہ بے بسی کی اُداس شامیں
تمہی کو ڈھونڈوں میں ہر خلا میں
چلے بھی آو،نہ یوں ستاو
سراغ دو یا پتا بتاو
کہ تجھ کو پانے کی جستجو ہے
میں ڈھونڈ لوں گی جہاں بھی تُو ہے
.
.
.
آمنہ رانی