hide and seek - Mehndi, Kangan or Sajan...!
"بابا جانی"۔۔۔۔۔۔درخ ت کی اوٹ سے معصوم سی بچی نے اپنے باپ کو آواز دی،جو اپنی ننھی گڑیا کے ساتھ چھپن چھپائی کھیل رہا تھا۔۔۔اور جانتا تھا کہ بیٹی کہاں چھپی ہے پر جان بوجھ کر انجان بن رہا تھا۔
****************************************
daughter and mother having tea ddl001201 - Mehndi, Kangan or Sajan...!
"امّی جان۔۔۔۔یہ لیں۔۔۔"بیٹی پیار سے چائے کا کپ ماں کو پکڑاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔"ارے بٹیا۔۔۔۔تمہیں کیسے پتا چلا کہ مجھے چائے کی طلب ہو رہی تھی۔۔۔"ماں نے بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیار کیا۔۔
~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~~
بیٹیاں اللّہ پاک Ú©ÛŒ وہ نعمت ہیں جن Ú©ÛŒ قدر صرف وہی لوگ جانتے ہیں جو اس نعمت سے Ù…Ø+روم ہیں۔بیٹیاں ہی اپنے والدین کا فخر ہوتی ہیں،لیکن ان سے جدائی کا غم جہاں والدین Ú©Û’ لیے ناقابلِ برداشت ہوتا ہے،وہیں بیٹی بھی اپنے ماں باپ کا آنگن چھوڑتے ہوئے عجیب سی کیفیت Ù…Ø+سوس کتی ہے۔۔۔۔۔۔جسے میں آپ سب Ú©Û’ ساتھ بانٹنا چاہوں گی۔۔۔۔


گھر میں ہر طرف تیاریوں کا سما ہے،اور مجھے ایسا Ù„Ú¯ رہا ہے جیسے میں کسی نئی دُنیا میں جا رہی ہوں۔۔۔۔Ø+Ø§Ù„Ø§Ù†Ú©Û  میری اپنی خالہ ہیں لیکن کیا اب ہمیشہ Ú©Û’ لیے وہ میرا گھر ہو گا،،،کیا یہاں Ø¢ کر میں بھی اپنی بڑی بہن Ú©ÛŒ طرØ+ اجنبی سا Ù…Ø+سوس کیا کروں گی۔?جب یہ سوچیں ذہن میں آتی ہیں تو آنکھ بھر آتی ہے۔۔کیونکہ جن بہن بھائیوں Ú©Û’ ساتھ کھیلتے کھیلتے،لڑتے جھگڑتے بڑی ہوئی،میں اب ان Ú©Û’ ساتھ نہیں رہوں گی۔۔?


یہ بات بجاسہی کہ ہر Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©ÛŒ زندگی میں یہ دن ضرور آتا ہے جب وہ اپنے ماں باپ،بہن Ø¨Ú¾Ø§Ø¦ÛŒØŒØ³ÛÛŒÙ„ÛŒØ§ÚºØŒØ Ø³Ø¨ Ú©Ùˆ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر ایک انجانے سفر پر Ú†Ù„ نکلتی ہے۔۔جہاں اگر تو اسے اچھا ہمسفر مل جائے تو وہ اپنی منزل پا لیتی ہے ورنہ ساری زندگی بھٹکتی رہتی ہے۔


ان سب تیاریوں میں جہاں دل اداس ہوتا ہے وہاں ایک عجیب سی خوشی بھی ہوتی ہے دُلہن بننے کی،کسی Ú©Û’ نام Ú©ÛŒ مہندی Ù„Ú¯Ù†Û’ کی،کسی Ú©ÛŒ شریکِ Ø+یات بننے Ú©ÛŒ اور اپنے پیار اور خلوص سے ایک نئی دُنیا آباد کرنے کی۔۔۔۔


یقیناّ یہ ہر Ù„Ú‘Ú©ÛŒ Ú©Û’ دل کا ارمان ہوتا ہے کہ وہ دُلہن بنے،،،اور ان لمØ+ات Ú©ÛŒ خوشی ہونی بھی چاہیئے کیونکہ یہ اللّہ پاک کا فضل Ùˆ کرم ہے کہ ہماری عزت Ùˆ آبرو Ú©Ùˆ ایک Ù…Ø+فوظ چادر سے ڈھانپ دیتا ہے۔۔۔۔


لیکن پھر مجھے ان لڑکیوں کا خیال آتا ہے کہ اپنے ساجن کا انتظار کرتے کرتے جن کے بالوں میں چاندی اُتر آتی ہے۔۔۔۔۔اور وہ اپنی تقدیر سے پوچھتی ہیں کہ کب بنوں گی میں دلہن،،،،،،،?کب سجے گی میرے ہاتھوں میں میرے ساجن کے نام کی مہندی،،،?کب آئے گی میری بارات۔۔۔۔۔?


جب ایسی لڑکیوں کا خیال آتا ہے تو بے ساختہ دل سے ان کے لیے دُعا نکلتی ہے اور اللّہ کا شکر ادا کرتی ہون کہ اس نے مجھے خوشی کا یہ دن نصیب کیا۔۔۔۔اور آخر میں اللّہ پاک سے دُعا ہے کہ جتنے بھی کنوارے اور کنواریاں ہیں انھیں بہترین ہمسفر عطا فرما اور ان کی نئی زندگی خوشیوں سے بھر دینا۔۔آمین ۔۔۔ثم آمین
آخر میں اپنی ایک نظم پیش کروں Ú¯ÛŒ جو اسی تØ+ریر Ú©Û’ لیے Ù„Ú©Ú¾ÛŒ ہے میں Ù†Û’Û”Û”Û”

یہ مہندی پیار کے رنگوں میں پھیلی چاندنی جیسی
یہ کاجل شرم کے دامن سے لپٹا سرمئی بادل
یہ چوڑی مسکراہٹ کو چھپانے کی ادا جیسی
یہ Ú©Ù†Ú¯Ù† اک شرارت اور Ù…Ø+بت کا Ø+سیں جادُو
یہ پایل چھیڑتی ہے ان کے آنے کی خبر دے کر
یہ آنچل اور ہواؤں کی عجب پیاری سی سازش ہے
کہ مجھ کو کھینچتی ہیں ان کے رستے کی طرف ہر پل
بس اب تم آ بھی جاؤ نا
ذرا آ کر یہ دیکھو نا
مجھے کتنا ستاتے ہیں
میری خفگی بڑھاتے ہیں
یہ مہندی اور یہ کاجل
یہ کنگن اور یہ پایل
ہوائیں اور یہ آنچل
بلاتے ہیں تمہیں ساجن
Pakistani Bridal Mehndi Designs21 - Mehndi, Kangan or Sajan...!
*
*
*
آمنہ رانی