attiaahsan
بچے جب موت کے گھیراؤ میں چیخے
تو یہ سب نے دیکھا
ھفت افلاک تڑختے ھی چلے جاتے ھیں
ماؤں کی کوکھ جب اُجڑی...
تو فرشتوں کی قطاروں پہ قیامت ٹوُٹی
بہنوں نے بھائیوں کے خوُن میں ڈوُبے ھوئے آثار سمیٹے
تو بہت زور سے لرزا ھے نظامِ شمسی
مٹی کے کچے گھروندوں پہ سُلگتا ھُوا فولاد گرا ھے
تو دراڑیں نظر آنے لگیں ایوانوں میں
ذھنِ انسان کی آغوش نے یہ ملبہ سمیٹا ھے
تو ھر لفظ میں اِک لاش چلی آئی ھے
تم جو زندہ نظر آتے ھو
مگر مُردہ ھو
تم نے انسانوں کو "اشرف" کی بُلندیوں سے نشیبوں میں کچھ
اِس طرح سے دے مارا ھے
جیسے کوئی کوُڑا پھینکے
اور تاریخ وہ سفاک حقیقت ھے
رعایت نہیں کرتی
کہ وہ سچ بولتی ھے
"احمد ندیم قاسمی"
naz
Vampire
Walaikumusalam
جانے یہ محبّت کیا شے ہے، تڑپا بھی گئی، ٹپکا بھی گئی
ایک آدھ اُفق دُھندلا بھی گئی، آفاق نئے چمکا بھی گئی
کیوں کہتے ہو قیس اکیلا تھا جب قریئہ ناپُرساں سے گیا
ساتھ اسکے، ردائےِ لیلٰی کی خوشبو بھی اور ہوا بھی گئی
یہ صدی بظاہر بُری سہی، یہ صدی کچھ ایسی بُری نہ تھی
گو اس نے بُجھائے چراغ کئی، قندیلیں نئی جلا بھی گئی
کچھ خال و خد پہچانو تو، یہ لَو کا تھپیڑا وہی نہ ہو
اِک موج ہوائےِ گلشن کی، کہتے ہیں، سُوئے صحرا بھی گئی
رحمت پہ ندیم نہ طنز کرو، کھیتوں کو خُشک ہی رہنے دو
اب سُوئےِ فلک کیا دیکھتے ہو، بدلی تو برس برسا بھی گئی
YouthFul
Arosa Hya
Andheri raat ko ye mojza Dikhayenge hum
Churagh gar na mila,apna dil Jalayenge hum
Hamari koh kani k hain Mukhtalif mayar
Pahar kaat ke raste Banayenge hum
Jo dil dukhta hai to ye azam bhi mila hai humhain
Tamam umar kisi ka na dil Dukhayenge hum
Bohat nidhal hain, Sasta to lain ge pal do pal
Ulajh gaya kaheen daman to kiyon Chhurayege hum
Agar hai mot mein kuch lutf, bas to itna hai
Ke us ke baad khuda ka Suragh payege hum
Humhain to qabar bhi tanah na kar sake gi Nadeem
Ke har taraf se zameen ko Qareeb payenge hum
AHMAD NADEM QASMI !
Amna Rani
Zindagi
Rait se But na Bana, Ay mere achay Fankar
Aik Lamhay ko Tehar, Mein tuje Pathar La du!
Mein tere samne Ambar laga donga Lekin
Kon se Rang ka Patthar tere kaam Aiga?
Surkh Patthar, Jisay Dil Kehti hai Be-DIL Dunya
Ya wo Pathrai hui Aankh ka Neela Patthar?
Jis mein Sadiyon k Tah'haur k Paray hon Doray?
Kya Tujhe Rooh k Patthar ki Zaroorat Hogi?
Jis pe Haq Baat bhi Patthar ki Tarha Girti hai
Ik wo Pathar hai Jisay kehte hain Tehzeeb Sufaid
Is k Mar Mar mein Siyah Khoon Jhala Jata hai
Aik Insaaf ka Patthar bhi to hota hai Magar
Hath me Tesha-e-Zar ho to wo Hath ata Hai
Jitne Mayyar hain is Dawr k sab Patthar Hain
Jitne Afkaar hain is Dawr k sab Patthar Hain
Shair bhi Raqs bhi, Tasveer-o-Ghina bhi Pathar
Mera Ilhaam, Tera Zehan Rasa bhi Patthar
Hath Patthar hain Tere, Meri Zubaan Patthar Hai
~HaAni~
مجھے مایوس ہونا ہی نہیں آتا
نا جانے کیسی جیتی جاگتی مٹی
میری تعمیر میں شامل ہے
جس نے ہر حالت میں
مجھ کو زندگی کرنے پہ اکسایا
ادھر جب دکھ مجھ پر چٹانوں کی طرح برستے ہیں
تو مجھ کو اک پتھر کے تلے
جب پھوٹتی کونپل دکھائی دے رہی ہو
تو یہ سب کی سب چٹانیں ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
ادھر بدخواہ مل کر مجھ پہ جب یلغار کرتے ہیں
تو اک چھوٹی سی بچی کی شگفتہ مسکراہٹ
اک صلابت بن کے
میرے باطن میں اتر جاتی ہے
اور مجھ پر جو حملہ کرنے آتے ہیں
کچھ اس انداز سے تحلیل ہوجاتے ہیں
جیسے انکا ہونا بھی نا ہونے کے برابر ہے
ادھر جب آسمان سے بجلیاں برسائی جاتی ہیں
تو میں اپنے کھلے کھلیان کو
اپنے بدن سے ڈھانپ لیتا ہوں
کڑکتی بجلیاں جب ہانپ جاتی ہیں
تو بجھ جاتی ہیں
تب میرا کھلا کھلیان
اپنے تخلیقی نوادر
عالم انسانیت میں بانٹ دیتا ہے
مجھے مایوس ہونا ہی نہیں آتا
مجھے محسوس ہوتا ہے
عناصر کی لگامیں میری مٹھی میں ہیں
میری ڈھال میرے پھول ہیں
میرے پرندے میرے پہرےدار ہیں
اور میری صبحیں میرا آنگن ہیں
وہاں سے نیلی نیلی روشنی کے پار
خلاقِ دو عالم کے نقوش حسن
میرے جسم میں وہ نور بھر دیتے ہیں
جو مجھ کو کبھی مایوس ہونے ہی نہیں دیتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
احمد ندیم قاسمی
sweet_lily
میری محدود بصارت کا نتیجہ نِکلا
آسماں میرے تصّور سے بھی ہلکا نِکلا
روزِ اوّل سے ہے فطرت کا رقیب آدم زاد
دُھوپ نِکلی تو میرے جسم سے سایا نِکلا
جب بھی اُٹھا کوئی فِتنہ، مُجھے محسوس ہوُا
کہ جو ابلیس کا دعویٰ تھا، وہ سچّا نِکلا
سرِ دریا تھا چراغاں، کیا اجل رقص میں تھی
بلبلا جب کوئی ٹوٹا تو شرارا نِکلا
بات جب تھی کہ سرِ شام فروزاں ہوتا
رات جب ختم ہوُئی، صبح کا تارا نِکلا
مدّتوں بعد جو رویا ہوُں، تو یہ سوچتا ہوُں
آج تو سینۂ صحرا سے بھی دریا نِکلا
کچھ نہ تھا،کچھ بھی نہ تھا، جب میرے آثار کھُدے
ایک دل تھا، سو کئی جگہ سے ٹُوٹا نِکلا
لوگ شہ پارہء یک جائی جسے سمجھے تھے
اپنی خلوت سے جو نکلا تو بِکھرتا نِکلا
میرا ایثار میرے زعم میں بے اجر نہ تھا
اور مَیں اپنی عدالت میں بھی جھُوٹا نِکلا
وہی بے انت خلا ھے، وہی بے سمت سفر
میرا گھر میرے لیے عالمِ بالا نِکلا
زندگی ریت کے ذرّات کی گِنتی تھی ندیم
کیا ستم ھے! کہ عدم وہی صحرا نِکلا
احمد ندیم قاسمی
naponnamja
thefire1
Ek chotii see nazm.... pur-asr!!
Mujhay Kal Mera Ek Saathi Mila
Mujhe kal mera ek sathi mila
Jis ne ye raz khola
kay
‘ab jazba-o-shauq ki vahashaton ke zamane gayay’
phir wo aahista-ahista charon taraf dekhata mujh se kahanay laga
‘ab bisat-e-muhabbat lapeto
jahan se bhi mil jayay daulat – sameto
gharz......kuch to tahazeeb seekho’
LoViNg IrFaN