کیا آپ جانتے ہیں آپ کیلے سے خراب حالت کی سی ڈی قابل استعمال بنا سکتے ہیں؟؟؟
گو کہ آج کل سی ڈیز کا دور نہیں رہا ان کا استعمال بہت کم ہو چکا ہے لیکن ایکس باکس یا دوسری گیمنگ ڈیوائسسز کے لیے سی ڈیز ہی استعمال ہوتی ہیں۔۔ تو جناب تیار ہو جائیں
سی ڈی کو قابل استعمال بنانے کے لیے آپ کو تین چیزوں کی ضرورت ہے
کیلا
کیلے کا چھلکا
اور
اسکرین کلینر(شیشہ صاف کرنے والا اسپرے جو کہ زیادہ تر گھروں میں ہوتا ہے)
سب سے پہلے کیلے کو اپنی سی ڈی پر دائری رخ یعنی سرکل انداز میں کم از کم د ومنٹ تک گھمائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ سی ڈی کی کوئی جگہ بچ نہ جائے۔۔کم از کم د ومنٹ اور زیادہ سے زیادہ تین منٹ تک یہ حرکت جاری رکھیں۔۔۔
اب کیلے کا کام ختم آپ چاہیں تو پھینک دیں لیکن اگر کھا لیں تو بہتر ہے سی ڈی کے بعد "طبیعت صاف" ہو جائے گی۔
خیر
اب کیلے کے چھلکے کی باری ہے آپ نے چھلکے کا اندرونی حصہ استعمال کرنا ہے اسے اسے بھی دو سے تین منٹ تک سی ڈی پرآہستہ آہستہ دائری حرکت دینی ہے یعنی سرکلر موشن۔۔۔۔
اب چھلکے کاکام ختم ۔۔۔ آپ چاہیں تو اس سے پھسل سکتے ہیں
اب اسکرین کلینر کا کام شروع
آپ نے سی ڈی پر تھوڑا سا اسکرین کلینر مارنا ہے اس کے بعد کسی سوتی کپڑے سے آہستہ آہستہ سے اسے صاف کرنا شروع کر دیں۔۔اس وقت تک صاف کرتے رہیں جب تک آپ کو یقین نہ ہو جائے کہ سی ڈی مکمل صاف ہو گئی ہے۔۔۔
لیں جی آپ کی سی ڈی کے ننھے منے اسکریچ چلے گئے ہیں اور بڑے والے بھلے موجود بھی ہوں لیکن آپ کی سی ڈی قابل استعمال بن گئی ہے۔