جینا ہوا ہے اب دُشوار ماں تیرے جانے کے بعد
سارا گھر ہے سوگوار ماں تیرے جانے کے بعد
تُو تو دُعا ئیں دیتی تھی میری بلائیں لیتی تھی
کون کرے گااتنا پیار ماں تیرے جانے کے بعد
سر پہ تیرا سایہ تھا دُنیا میں جب آیا تھا
کٹ گیا شجرسایہ دار ماں تیرے جانے کے بعد
کیسے تُجھے بھُلا دوُں میں غم اپنے سُلا دوں میں
درد و غم ہیں بیشُمار ماں تیرے جانے کے بعد
سُونا سُونا گھر ہے اب انجانا سا ڈر ہے اب
ہر دھڑکن ہے بیقرار ماں تیرے جانے کے بعد
تُو نے مجھکو پالا تھا مُشکل میں سنبھالا تھا
دیکھُوں کس کو مددگار ماں تیرے جانے کے بعد