ہوتے ہیں کِتنے کامِل تیری راہ پہ چلنے والے
کرتے ہیں سب حاصل تیری راہ پہ چلنے والے
کرتے ہیں مُعاف تب وہ کوئی بَر خلاف جب ہو
ہوتے نہیں ہیں سَنگدل تیری راہ پہ چلنے والے
جو راہِ حَق میں اپنی گَردن کو ہیں کَٹاتے
چُنتے ہیں راہ مُشکِل تیری راہ پہ چلنے والے
جن سے نہیں کسی کو ہے شِکوہ یا شِکایت
ہونگے وہی مکمل تیری راہ پہ چلنے والے
مانا کہ ہیں مَراحل پَر ہے یقینِ کامِل
پالیں گے جلد منزل تیری راہ پہ چلنے والے
ہو جائے ہم پہ رحمت تیری خاص خاص آقا
کہاں ہم نِکمے جاہِل تیری راہ پہ چلنے والے
تُو محمدِ مُصطفیٰ ہے سب تیری ہی عطا ہے
کر لیں مجھے بھی شامل تیری راہ پہ چلنے والے