رمضان المبارک کے نوافل اور وظائف
پیارے اسلامی بھائیوں اور بہنو ! رمضان المبارک رحمتوں ، برکتوں ، مغفرتوں کا مہینہ ہے اس مہینہ کی ہر گھٹہی رحمت اور برکت بھری ہے الله تعالیٰ کا کروڑوں احسان ہے کے اس نے ہمیں یہ مبارک مہینہ عتا کیا - زندگی کو گنیمت جانتے ہوئے اس مہ میں جتنا ہو سکے اتنی عبادات کرے اور اس مبارک مہینے کی جیادہ سے جیادہ برکتیں لوٹیں
رمضان المبارک میں روزانہ پڑھے جانیوالےوظائف
رمضان المبارک میں روزانہ یا کسی بھی شب میں بعد نماز عشا سات مرتبہ سورہ قدر پڑھے انشا اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے سے ہر مصیبت سے نجات حاصل ہوگی
رمضان المبارک میں روزانہ عشا و تراویح کے بعد تین مرتبہ پہلا کلمہ پڑھنے کی بہوت فضیلت ہے اول مرتبہ پڑھنے سے گناہوں کی مگفرت ہوگی، دوسری دفع پڑھنے سے دوزخ سے آزادی ہوگی، تیسری مرتبہ پڑھنے سے جنّت کا مستحق ہوگا
رمضان المبارک میں روزانہ پڑھے جانیوالے نوافل
٧٠ ہزار گناہ معاف
١٠ رکعت نماز دو دو رکعات کر کے رمضان المبارک کی ہر رات میں پڑھیں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دو مرتبہ سورہ قدر پڑھے
فضیلت:- نبیِّ کریم، رءُ وْفٌ رَّحیم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم فرماتے ہے یہ نماز پڑھنے والے کو ٧٠ رات کی بیداری اور ٧٠ دینار خیرات اور ٧٠ گلام آزاد کرنے کا ثواب ملیگا نیج الله تعالیٰ اس کے ٤٠٠٠٠ گناہ معاف فرمائے گا اور حضرات امبیا کرام علیھ سلام کے ساتھ حشر ہوگا
ہر رکعت کے عیوض ایک مقبول حج کا ثواب
دو رکعتنماز رمضان المبارک کی ہر رات میں اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ٣ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے
فضیلت:- الله تعالیٰ اس کے ہر رکعت کے بدلے مے ٧٠ لاکھہ فرشتے بھیجتا ہے - ان کا کام یہ ہوتا ہے ، وہ اس بندے کی نیکیاں رکھیں اور برائیاں دور کرے - اور اس کے درجات بلند کرے - اس کے علاوہ ہر رکعت کے عیوض الله تعالیٰ اس کو ایک مقبول حج کا ثواب بھی عتا فرماتا ہے
دو گنا ثواب
دو رکعت نماز روزانہ سحری کے بعد اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ٢٥ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے
فضیلت:- رات کے ثواب کا جو اوپر ذکر ہوا اس کا دو گنا ثواب پاے گا
دس ہزار شہیدوں کا ثواب اور ٧٠٠ برس کی عبادت کا ثواب
٤ رکعت نماز دو دو رکعات کر کے پڑھیں - جو رمضان المبارک کے ہر دن مے ٤ رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ٣ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے
اور
رمضان المبارک کے ہر جمعہ مبارک کو دس رکعت اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ١١ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے
فضیلت:- نبیِّ کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم فرماتے ہے کے اس نماز پڑھنے والے کے لئے دس ہزار شہیدوں کا ثواب لکھا جاےگا اور گویا اس نے ١٠ ہزار غلام آزاد کے اور ٧٠٠ برس اس طرح الله تعالیٰ کی عبادت کی ک دن کو صائم یعنی روزہ دار اور شب کو قائم یعنی عبادت گزار رہا
سارے مہینے کی عبادت قبول کرا لیں
دس رکعت نماز دو دو رکعات کر کے پڑھیں : رمضان المبارک کے آخر رات میں دس رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ١٠ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے
فضیلت:- الله تعالیٰ اس کے تمام مہینہ کی عبادت قبول کرے گا اور ٣٠ ہزار سال کی عبادت کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں درج فرمائے گا
اے ہمارے پیارے الله عزوجل سرکار مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم کے صدقہٴ طفیل میں ہمیں رمضان المبارک کا احترام کرنے ، اس میں روزہ رکھنے ، تراویح ادا کرنے ، تلاوت کلام پاک اور نوافل کی کثرت کرنے کی توفیق مرحمت فرما - اور ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادات قبول فرما - آمین