وہ اک شخص.. جانتی ہو تم ؟
وہی ، جو بے توجہی کے سبب ہمیشہ بے اصول رہتا تھا
وہ اک شخص جانتی ہو تم ؟
وہ جسے نیند بہت پیاری تھی
وہ جو ایک خواب کے اثر میں تھا
وہ جو لا علم رہا منزل سے
وہی جو عمر بھر سفر میں تھا


وہ اک شخص ,جانتی ہو تم ؟
جس نے خوشبو کی تمنا کی تھی ، اور روندھے گلاب پاے تھے


جس نے اپنی ہی نیکیوں کے سبب ، رفتہ رفتہ عذاب پاے تھے
وہ اک شخص, جانتی ہو تم ؟


وہ جس کا دین ØŒ بس Ù…Ø+بت تھا
وہ جس کا ایمان وفائیں تھیں