محبتوں کا عجیب ساون
بہار رت میں ھے چاھتوں کی لگی یہ رم جھم
دل کی کھیتی میں لہلہاتے
یہ پیار پودے مچل رھے ھیں
یاد ان پہ شگوفے بن کے
زندگی کو عروج بخشے
فقط کمی ھے تو اک ملن کی
خدایا میری یہ مانگ بھر دے
مجھے ہمیشہ سے اس کا کر دے
تجھ سے کچھ بھی بعید نہ ھے...
اور میرے لئے تو اس سے بڑھ کر
اچھی کوئی بھی عید نہ ھے