رسول اکرم صلی علیہ وآل وسلم نے فرمایا :
کیا تم اس پر خوش ہو کہ تم اہل جنت کا نصف حصہ ہو گے ؟ ہم نے عرض کیا : هاں
" آپ صلی علیہ وآل وسلم نے فرمایا ، قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد صلی علیہ وآل وسلم کی جان ہے . میں توقع کرتا ہوں کہ تم اہل جنت کے نصف ہو گے . کیونکہ جنت میں صرف وہ شخص داخل ہو گا . جس نے اپنے نفس کو مسلمان بنا لیا اور اہل شرک کے مقابلے میں تمہاری مثال ایسی ہے جیسے سرخ بیل کی کهال پر ایک آدھا سیاہ بال ہو یا سیاہ بیل کی کهال میں کوئ ایک سفید بال ہو .
راوی : حضرت عبداللہ بن مسعود رضی
ریفرنس : بخاری کتاب 81 باب 45
مسلم کتاب الایمان باب 92
امت کی بخشش کے لیئے آپ کی تڑپ
رسول اکرم صلی علیہ وآل وسلم نے فرمایا :
میری اور میری امت کے لوگوں کی مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک شخص آگ روشن کرتا ہے اور جب اس کے چاروں طرف روشنی پھیل جاتی ہے اور پتنگے اور پروانے جو آگ میں گرا کرتے ہیں آ آ کر اس آگ میں گرنے لگتے ہیں تو وہ شخص ان کو کھینچتا اور روکتا ہے .
لیکن وہ نہیں روکتے اور آگ میں گر جاتے ہیں . بالکل اسی طرح میں تم کو تمہاری کمر پکڑ کر جہنم کی آگ میں گرنے سے روکتا ہوں . لیکن لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ جہنم میں گرے جاتے ہیں .
راوی : حضرت ابو ہریرہ رضی
ریفرنس : بخاری کتاب 81 باب 26
مسلم کتاب الفضائل باب 6