دنیا کا سب سے سرکش آدمی فرعون جس نے خدائی تک کا دعوی کردیا تھا، اس کے پاس جب وقت کے سب سے برگزیدہ بندے حضرت موسی و ہارون علیھما السلام کو بھیجا جاتا ہے تو اللہ پاک ارشاد فرماتے ہیں:
اے موسی و ھارون جاؤ! فرعون کے پاس، کہ بلاشبہ اس نے سرکشی اختیار کر رکھی ہے اور اس سے کہو نرم بات، شاید کہ نصیحت پکڑے اور ڈرے۔
(سورہ طہ 44)

ہمارے استاد محترم فرماتے تھے کہ تم موسی و ہارون علیھما السلام سے بڑے مبلغ نہیں ہو اور نہ ہی تمہارا مخاطب فرعون سے بڑا سرکش ہے۔ تو تمہارے لیئے تو لہجے میں نرمی واجب تر ہے