Asslam-o-alaikum
August 2014 SOS competition ki winner hain
attiaahsan
ye hay in ki share ki hui Ghazal
وہ تیرے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پر برس گئیں
دل بےخبر میری بات سن اسے بھول جا اسے بھول جا
کیوں ا ٹا ہوا ہے غبار میں غم زندگی کی فشار میں
وہ جو درج تھا تیرے بخت میں سو وہ ہو گیا اسے بھول جا
تو یہ کس لئے شب ہجر کہ اسے ہر ستارے میں دیکھنا
وہ فلک کہ جس پہ ملے تھے ہم کوئی اور تھا اسے بھول جا
کسی آنکھ میں نہیں اشک غم تیرے بعد بھی کچھ نہیں ہے کم
تجھے زندگی نے بھلا دیا تو بھی مسکرا اسے بھول جا
امجد اسلام امجد