ڈاکٹر صاحب نے نئی نئی پریکٹس شروع کی، کلینک پر کوئی مریض نہ آیا ۔
لیکن ایک روز وہ گھر پہنچے تو فون کی گھنٹی بجی ۔ انہوں نے لپک کر ریسیور اٹھایا ۔خلاف توقع دوسری طرف بھی کسی مریض کے بجائے ان کے ایک ڈاکٹر دوست بول رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تین سابق کلاس فیلوز ایک جگہ بیٹھ کر تاش کھیل رہے ہیں ۔ چوتھے پارٹنر کی ضرورت ہے ۔انہیں دعوت دی جارہی ہے۔
انہوں نے ایک لمحے کے لئے سوچا پھر آنے کی ہامی بھر لی ۔
’’ کیا کوئی ایمرجنسی کیس ہے؟‘‘ان کی بیوی نے پر امید لہجے میں پوچھا۔
’’ہاں یہی سمجھ لو ، تین ڈاکٹر وہاں پہلے موجود ہیں لیکن میرے بغیر کام نہیں چل رہا ۔
ڈاکٹر نے جواب دیا ۔