السلام علیکم ۔
محترم بھائیوں اور بہنوں ہمارے محترم تمام ممبران جس طرح دوسروں کی امداد کرتے ہیں اور خاص طور پر رمضان المبارک میں لیکن کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ صرف ایک ماہ نہیں پوری زندگی گزارنا ہوتی ہے ۔ رمضان کے بعد ان لوگوں کا کیا ہوگا۔ خاص طور پر ان غریب لوگوں کا جو کہ کھانے کا حصول تو دور کی بات ہے اپنے بچوں کی اسکول کی فیس تک ادا نہیں کرپاتے۔ میں نے ایک پروگرام بنایا ہے کسی بھی طور پر جیسے بھی ہو کسی بچے کی فیس ادائیگی کے لئے کچھ بندو بست کیا جائے تو میں یہاں پر اس فلاحی سرگرمی کے لئے اپیل استدعا کرتا ہوں۔ اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مجھے بتائیں تاکہ میں سب کو اپنا پلان بتاسکوں کہ کس طرح اس میں اپنا حصہ ڈال سکیں