ایک کسان ڈاکٹر کے پاس پہنچا اور کہنے لگا۔
’’ڈاکٹر ! اگلی بار جب آپ گاؤں آئیں تو میری بیوی کو بھی دیکھ لیں۔‘‘
’’خیریت تو ہے ۔ کیا وہ بیمار ہے؟‘‘ ڈاکٹر نے پوچھا ۔
’’نہیں بیمار تو نہیں ہے۔‘‘
’’تو پھر کیا بات ہے ‘‘۔
’’کچھ کہنا مشکل ہے ۔‘‘
’’کچھ کہنا مشکل ہے ڈاکٹر۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کل صبح وہ معمولی کے مطابق چار بجے اٹھی ، بھینسوں کا دودھ نکالا ، ناشتا تیار کیا پھر ہفتے بھر کے کپڑے دھوئے ، صفائی کی دوپہر کا کھانا پکایا شام تک کھیتوں میں کام کیا پھر رات کا کھانا تیار کیا ، برتن دھو کر رکھے۔ رات کے دس بجے وہ مجھ سے کہنے لگی ۔
’’میں تھک گئی ہوں ۔‘‘
شاید اسے کسی ٹانک کی ضرورت ہے ۔