ابو سعيد رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: " جو مسلمان بھى كوئى دعا كرتا ہے
جس ميں كوئى گناہ نہ ہو اور نہ ہى قطع رحمى ہو، تو اللہ سبحانہ و تعالى اسے اس دعا كے بدلے
تين چيزوں ميں سے ايك ضرور عطا كرتا ہے:
يا تو جلد اس كى دعا قبول كر لى جاتى ہے ،
يا پھر اسے آخرت كے ليے زخيرہ كر ليا جاتا ہے ، يا پھر اس سے اتنى ہى برى چيز كو دور كر ديا جاتا ہے.
صحابہ كرام نے عرض كيا: پھر تو ہم كثرت سے دعا كريں گے ؟
نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا: اللہ تو اس سے بھى زيادہ دينے والا ہے " مسند احمد حديث نمبر ( 10749 )