حضرت ابو امامہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ...! " یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ! اولاد کا ماں باپ کا کتنا حق ہے؟"
آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " وہ تمہاری جنت اور دوزخ ہیں ۔"
(سنن ابن ماجہ)
تشریح :~ مطلب یہ ہے کہ اگر تم ماں باپ کی فرمانبرداری وخدمت کروگے اور ان کو راضی رکھو گے تو جنّت پالوگے، اور اس کے برعکس اگر ان کی نافرمانی اور ایذارسانی کرکے انھیں ناراض کروگے اور ان کا دل دکھاؤگے تو پھر تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے۔
بحوالہ معارف الحدیث۔ ۲۷۔ کتاب المعاشرہ والمعاملات ۔ جلد ششم