صحیح بخاری
کتاب اللباس
باب: جہاں تصویر ہو وہاں نماز پڑھنی مکروہ ہے حدیث نمبر: 5959 حدثنا عمران بن ميسرة، حدثنا عبد الوارث، حدثنا عبد العزيز بن صهيب، عن أنس ـ رضى الله عنه ـ قال كان قرام لعائشة سترت به جانب بيتها، فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم " أميطي عني، فإنه لا تزال تصاويره تعرض لي في صلاتي
ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوارث نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن صہیب نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا۔ اسے انہوں نے گھر کے ایک کنارے پر لٹکا دیا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ پردہ نکال ڈال، اس کی مورت اس نماز میں میرے سامنے آتی ہیں۔ اور دل اچاٹ ہوتا ہے۔