~~~آلقران~~~
لوگو !! ایک مثال بیان کی جارہی ہے...ذرا کان لگا کر سن لو !! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وہ ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کرسکتے.. گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں
بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں سکتے .. بڑا بودا ہے طلب کرنے والا اور بڑا بودا ہے وہ جس سے طلب کیا جارہا ہے ... انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں ... اللہ تعالٰی بڑا ہی زورِ قوت والا اور غالب و زبردست ہے... الحَج .. 73 , 74 ...