سُنا ہو گا یہ تم نے بھی
Ù…Ø+بت پاک ہے ایسی
جیسے سیپ میں موتی
فقط تم سے کہنا ہے
اگرتم کو کوئی غم ہو
اُداسی تم کو آ گھیرے
بھٹک جاؤ کبھی راہ سے
ستائے تم کو تنہائی
سہارا بھی نہ ہو کوئی
مجھے آواز دے لینا!
کہ تم مجھکو
رگِ جاں سے بھی قریب پاؤ گے۔