کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں
تم اپنے سکھ کی بات کرو
ہم اپنے دکھ کی بات کریں
اور ان لمØ+ÙˆÚº Ú©ÛŒ بات کریں
جو سنگ تمہارے بیت گۓ
اور عہد خزاں کی نظر ہوۓ
ان سبز رتوں کے دامن میں
ہم پیار کی خوشبو مہکائیں
ان بکھرے سبز نظاروں کو
ہم آنکھوں میں تصویر کریں
پھر اپنے پیار کے جادو سے
ہم لمØ+ÙˆÚº Ú©Ùˆ جاگیر کریں
کبھی وقت ملے تو آ جاؤ
ہم جھیل کنارے جا بیٹھیں