اسلام آباد: دارالحکومت میں 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے باعث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس روز شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جلسے کے باعث وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور ہیلی کیم کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے کہ جب کہ اس روز دفعہ 144 بھی نافذ ہوگی تاہم جلسے کے شرکا کی گزرگاہوں پر اس میں نرمی ہوگی۔