قادیانی لوگ جب ایک مسلمان کو ہر طرح سے قائل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں، تو اپنے آخری وار کے طور پر کہتے ہیں کہ
آپ استخارہ کرکے دیکھ لیں کہ ہم سچے ہیں یا جھوٹے؟


یعنی مرزا غلام قادیانی نبی تھا کہ نہیں ؟


آپ استخارہ کرکے اللہ تعالیٰ سے یہ فیصلہ لے لیں۔ قارئین۔۔! یہ بات یاد رکھیں کہ استخارہ شک کی بناء پر کیا جاتا ہے۔


اپنے ایمان اور حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے پر ذرہ برابر شک کرنے سے بھی آدمی اسلام سے خارج اور مرتد ہو جاتا ہے۔ امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ "نبوت کا دعویٰ کرنے والے سے نبوت کی دلیل طلب کرنا بھی ایمان کیلئے خطرے سے خالی نہیں