آو آج مل کر وقت زوال اک دعا مانگیں
میں کچه بولوں تو تم آمین کہنا
میں خدا رب عظیم سے تیری ساری وفائیں مانگ لوں
تو تم آمین کہنا
بدلے میں میں دے دوں اپنی حیات مختصر
اور کہوں
تیری آنکهوں میں میری دید کے سوا
کوئی حسرت مچلے کبهی نہ
تو تم آمین کہنا
اور جب میں کہوں کہ
تیرے نام کا شہر میری ریکهاوں میں
بستا ہو
میرے دل کی وادی میں ہر دم تیرا گزر ہو
تو تم آمین کہنا
اور وفا
جب میں کہوں کہ
خدا کرے تو میرا نصیب ہو جائے
تو
بحر خدا تم آمین کہنا