Results 1 to 2 of 2

Thread: Naayib Kaptaan

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    Lol Naayib Kaptaan

    کراچی: مصباح الحق کو دباؤ سے آزاد رکھنے کے لئے پاکستان ورلڈکپ میں کسی نائب کپتان کا تقرر نہیں کرے گا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق سینئر بیٹسمین میں اعتماد واپس آگیا، وہ ٹیسٹ کی طرح ون ڈے میں بھی مثبت نتائج دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ کو خطرہ ہے کہ کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے سے کہیں ٹیم میں دوبارہ سے قیادت کیلیے رسہ کشی نہ شروع ہو جائے، اس لیے ورلڈکپ میں اس تجربے سے گریز کیا جائے گا، کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں شہریارخان نے کہا کہ میں نائب قائد کی تقرری کا قائل نہیں ہوں،ورلڈکپ میں بھی ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    البتہ اگر سلیکٹرز نے کہا تو غور ضرور کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں مصباح الحق سے اچھے نتائج کی توقع ہے اسی لیے قیادت کی ذمہ داری ان کے سپرد کی، سینئر بیٹسمین میں اعتماد آ گیا اور وہ ٹیسٹ میچز میں اچھا کھیلے، اسی کارکردگی کو جاری رکھا تو ٹیم کو فائدہ ہوگا۔40 سالہ مصباح کا متبادل کپتان کون ہو گا، اس حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہم وقت آنے پر مل بیٹھ کر کوئی فیصلہ کرلیں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے تو لایا جا رہا ہے، جیسے صہیب مقصود کو موقع ملا، یو اے ای اور افغانستان کے خلاف اے ٹیم کا کپتان بھی بنایا، یقیناً وہ مستقبل کا ایک آپشن ہیں، مزید کئی کھلاڑی بھی موجود ہیں، مصباح اس وقت ٹیم کے سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، ہو سکتا ہے ورلڈکپ کے بعد وہ ون ڈے سے ریٹائر ہو جائیں پھر دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

    ایک سوال پر چیئرمین نے کہا کہ یونس خان کو ون ڈے اسکواڈ سے ڈراپ کرنا ایک متنازع فیصلہ تھا، بیشتر عوام اور میڈیا بھی اس کیخلاف نظر آئے،البتہ بعض لوگوں نے حمایت بھی کی، ٹیسٹ میں ان کی پرفارمنس بہت اچھی رہی تو واپسی یقینی تھی، اب یونس کو ورلڈکپ میں شرکت کا اعتماد بھی ملا لہذا امید ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    6,040
    Mentioned
    246 Post(s)
    Tagged
    5075 Thread(s)
    Rep Power
    18

    Default

    Khoob

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •