دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 9 بجے شروع ہوگا، میچ سے قبل شاہین کیویز پر چھپٹنے کی بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کپتان شاہد خان آفریدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ 14 رکنی اسکواڈ میں شہزاد احمد ، انور علی، اویس ضیا، حارث سہیل، محمد حفیظ، محمد عرفان، رضا حسن، سعد نسیم، سرفرار احمد، سہیل تنویر، عمر اکمل ، عمر گل اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوری اینڈریسن، مارٹن گپٹل، روز ٹیلر،ڈینئل ویٹوری، ڈین برون لی، انٹولن ڈیوچ، میٹ ہینری، ٹام لیتھم، مچل میکلنگم، نیتھن میکولم، کائل ملز، ایڈم ملنی، جیمس نیشام اور لیوک رونچی شامل ہیں۔