Results 1 to 2 of 2

Thread: Saeed Ajmal

  1. #1
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    wink Saeed Ajmal

    کمیٹی بائولنگ ایکشن کی رپورٹس کاتفصیلی جائزہ اوربائولرکے ایکشن کی جانچ کرے گی ایکشن کلیئرہونے پرڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے بصورت دیگرپریکٹس کرینگے :ذرائع

    لاہور (سپورٹس رپورٹر) آف سپنر سعید اجمل لندن میں ٹریننگ کے بعد و طن واپس پہنچ گئے ۔قومی کرکٹر گزشتہ روز علی الصبح لاہور پہنچے جہاں سے وہ اپنے آبائی شہر فیصل آباد چلے گئے ۔سعید اجمل نے پی سی بی کی ہدایات کے تحت میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کر لی اور کہا کہ وہ سوموار کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اور باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد ہی بورڈ کی اجازت سے میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔بورڈ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی باؤلنگ ایکشن کمیٹی سعید اجمل کے انگلینڈ میں کئے جانے والے باؤلنگ ٹیسٹوں کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی اوربعدمیں سعید اجمل کے موجودہ باؤلنگ ایکشن کی بھی جانچ کی جائے گی جس کے بعد ان کی مزید ٹریننگ یا ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے بارے میں شیڈول ترتیب دیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں کرائے گئے ٹیسٹ میں سعید اجمل کے ایکشن میں آف سپن بال پر ان کی کہنی کا خم اب 15 ڈگری سے کم ہو گیا ہے ۔ باؤلنگ ایکشن کمیٹی کے جائزے کے بعدحتمی صورتحال سامنے آ سے گی۔ اگر سعید اجمل کا ایکشن 15 ڈگری سے زیادہ ہوا تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی نہیں کھیل سکیں گے اور مزید ٹریننگ کریں گے تاہم کہنی کا خم 15 ڈگری سے کم ہونے کی صورت میں وہ اے ڈی بی پی کی جا نب سے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلیں گے
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Mideast
    Posts
    6,040
    Mentioned
    246 Post(s)
    Tagged
    5075 Thread(s)
    Rep Power
    18

    Default

    Hmm

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •