Nice
لاہور: فواد عالم کو قومی اے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کا ’’لالی پاپ‘‘ تھما دیا گیا، مڈل آرڈر بیٹسمین کا اب نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 3 ون ڈے میں شرکت کا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا۔
یاد رہے کہ سلیکٹرز نے کیویز سے سیریز کے ابتدائی 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کیلیے لیفٹ آرم بیٹسمین کی قربانی دے کر تجربہ کار بیٹسمین یونس خان کو ٹیم میں جگہ دی تھی۔ کیویز کے خلاف سیریز کے آخری 3ایک روزہ میچز بالترتیب14، 17 اور19 دسمبر کو ہوں گے جبکہ کینیا کے خلاف ہوم سیریز13سے20 دسمبر تک شیڈول ہے اس سے صاف ظاہر ہے کہ فواد عالم نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔
کینیا کی ٹیم10دسمبر کو لاہور پہنچے گی، پاکستان اے کے خلاف میچزلاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے ہیں،15رکنی میزبان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شرجیل خان، فضل سبحان، بابر اعظم، سعد علی، افتخاراحمد، محمد رضوان، انورعلی، حماداعظم، عمران خان، محمد طلحہٰ،احسان عادل، رضاحسن اورشاہ زیب احمد شامل ہیں، متبادل کھلاڑیوں میں جنید الیاس، ظفر گوہر، عامر یاسین ، بسم اللہ خان، ضیاء الحق اور شہزاد رانا کو رکھا گیا ہے۔ جاوید ارشد منج ٹیم منیجر، منصور رانا کوچ ،یاسر ملک ٹرینر ، زبیر احمد اینالسٹ اور محمد طیب فزیوتھراپسٹ ہوں گے
پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا
Nice