دبئی: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔


دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کرمہمان نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز کی جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا۔ اوپننگ بلے بازاینٹن ڈیوچ اور ڈین برولن نے پاکستانی بولرز کو دباؤ میں لینے کے لئے جارحانہ اسٹروکس کھیلے ہی تھے کہ چھٹے اوور میں 26 کے مجموعے پر ڈین برولن 14 رنز بنانے کے بعد محمد عرفان کا شکار بن گئے جس کے بعد کپتان ولیمسن بھی محمد عرفان ہی کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، 63 کے مجموعے پر اینٹن ڈیوچ بھی 26 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔


پاکستان کی جانب سے کیویز کے خلاف 4 ریگولر بولرز کھلائے جارہے ہیں جن میں عمر گل، محمد عرفان، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی شامل ہیں جب کہ مشکوک ایکشن کے شکار محمد حفیظ آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے باعث بولنگ نہیں کراسکیں گے جن کی جگہ حارث سہیل کو پارٹ ٹائم بولر کے طور پر آزمایا جارہا ہے