یا اللہ !
جو میرے مقدر میں نہیں لکھا
اس کی کوشش اور تمنا میں مجھے مبتلا نہ کرنا
اور جو تقدیر میں لکھ دیا ہے
اسے میرے لئے آسان کر دینا
... یا اللہ
مجھے اس کام کے لئے فرصت دینا جس کام کے لئے تو نے مجھے پیدا کیا ہے
اور اس کام میں میرا دل مت لگنے دینا جس سے تو راضی نہیں ہو گا
یا اللہ مجھے ہر حال میں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطاء فرما
اور مجھے سکون ،
صبر،
حوصلہ
اور سخاوت کرنے والا بنا دے۔
اے اللہ
میں تجھ سے اس لئے سوال کر رہا ہوں
کہ میں جانتا ہوں کہ صرف ایک تو ہی ہے
جو فریاد سنتا ہے
اور اپنی رحمت سے نوازتا ہے
تیرے سوا کوئی نہین
جو میری مدد اور راہنمائی کرے گا
۔ یا اللہ میری دعا قبول فرما
۔ آمین یا رب العالمین