Results 1 to 2 of 2

Thread: Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai

  1. #1
    Mohammad Sajid's Avatar
    Mohammad Sajid is offline * خاک نشین *
    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Hijr
    Posts
    152,881
    Mentioned
    108 Post(s)
    Tagged
    8578 Thread(s)
    Rep Power
    21475005

    candel Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai

    جو ہوتا ہے اچھے کے لیے ہوتا ہے

    یہ ایک بادشاہ کی کہانی ہے۔

    اُس کا ایک بچپن کا دوست تھا جس کے ساتھ وہ کھیل کود کر جوان ہوا تھا۔ بادشاہ اپنے اُس دوست کو ہمہ وقت ساتھ رکھتا تھا۔ اُس کی عادت تھی کہ اُس کی زندگی میں خواہ کوئی بھی اچھی بُری بات ہو وہ ہمیشہ یہ ہی کہتا کہ جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے۔


    ایک دن بادشاہ اور اُس کا دوست شکار کیلئے جنگل میں گئے۔ دوست Ù†Û’ بادشاہ کیلئے بندوق میں گولی بھری اور بندوق تیار کر Ú©Û’ بادشاہ Ú©Ùˆ دی لیکن گولی بھرنے میں اُ س سے Ú©Ú†Ú¾ غلطی ہو گئی اور جب بادشاہ Ù†Û’ شکار Ú©Û’ لئے گولی چلائی تو اُس کا انگوٹھا Ú©Ù¹ گیا۔یہ صورتØ+ال دیکھ کر دوست Ù†Û’ اپنی عادت Ú©Û’ مطابق کہا :


    جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہوتا ہے،اس میں یقینا کوئی بہتری ہو گی۔


    یہ سن کر بادشاہ Ú©Ùˆ شدید غصہ آیا اور بولا :یہ بہترنہیں ہے، میرا انگوٹھا ضائع ہو گیا ہے اور تم کہہ رہے ہو اچھاہوا‘ اور ‘ساتھ ہی Ø+Ú©Ù… جاری کیا کہ اسے قید خانے میں ڈال دیا جائے۔


    ایک سال بعد بادشاہ دوبارہ ایک جگہ شکار کھیلنے گیا۔ وہاں بدقسمتی سے اُسے آدم خور جنگلیوں نے پکڑ لیا اور اپنے علاقے میں لے گئے۔ اُنہوں سے بادشاہ کے ہاتھ باندھ دیئے۔ اب آگ جلا کر وہ بادشاہ کو جلانے ہی والے تھے کہ اُن کی نظر بادشاہ کے انگوٹھے پر پڑی تو پتہ چلا کہ بادشاہ ایک انگوٹھے سے معذور ہے۔ وہمی اور توہم پرست قوم ہونے کی وجہ سے وہ کسی نامکمل انسان کو نہیں کھاتے تھے لہٰذا انہوں نے بادشاہ کورہا کر دیا۔


    جب بادشاہ گرتا پڑتا اپنے Ù…Ø+Ù„ میں پہنچا تو اُسے خیال آیا کہ کس طرØ+ اُس کا انگوٹھا Ú©Ù¹ گیا تھا اور اُس Ù†Û’ اپنے دوست Ú©Ùˆ جیل میں بھجوا دیا تھا۔ فوراََ اُس Ù†Û’ اپنے خدام Ú©Ùˆ Ø+Ú©Ù… دیا کہ اُس Ú©Û’ دوست Ú©Ùˆ باعزت دربار میں پیش کیا جائے۔


    جب اُس کا دوست آیا تو بادشاہ Ù†Û’ اُسے سارا Ø+ال سُنایا اور کہا کہ میں Ù†Û’ تمھارے ساتھ بہت بُرا کیا۔، مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا، مجھے معاف کردو۔ تم صØ+ÛŒØ+ تھے وہ اچھا اور بہتر ہی ہوا تھا کہ میرا انگوٹھا Ú©Ù¹ گیا تھا۔ آج اس انگوٹھے Ú©Û’ نہ ہونے Ú©ÛŒ وجہ سے میری جان بچ گئی۔


    یہ سُن کر بادشاہ کا دوست مسکرایا اور بولا :

    یہ بھی بہتر ہی ہوا کہ آپ نے مجھے جیل بھجوا دیا۔


    اپنے دوست Ú©ÛŒ یہ بات سُن کر بادشاہ بہت Ø+یران ہوا اور کہنے لگا کہ یہ اچھا اور بہتر کس طرØ+ تھا۔تم ایک سال تک جیل میں رہے اور کہہ رہے ہو کہ اچھا ہوا۔


    دوست مسکرا کر بولا :’’ہاں ! اچھا ہوا اور بہت بہتر ہوا کہ اگر میں جیل میں نہ ہوتا تو یقینا میں تمھارے ساتھ ہوتا اور وہ جنگلی اب تک مجھے ہڑپ کر Ú†Ú©Û’ ہوتے کیونکہ میرا انگوٹھا صØ+ÛŒØ+ سالم ہے‘‘۔


    اخلاقی سبق:،،


    زندگی میں اکثرجو کچھ بھی ہوتا ہے وہ یقینا اچھے کیلئے ہی ہوتا ہے لیکن انسان فطرتاََ جلدباز واقع ہوا ہے اور اُسی وقت نتیجہ چاہتا ہے جبکہ قدرت کا نتیجہ تھوڑے وقفے کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔فرق صرف اتناہے کہ اُمید کا سہارا کبھی نہیں چھوڑنا چاہیئے اور سوچ ہمیشہ مثبت رکھنی چاہیے۔
    پھر یوں ہوا کے درد مجھے راس آ گیا

  2. #2
    Join Date
    Dec 2009
    Location
    SAb Kya Dil Mein
    Posts
    12,694
    Mentioned
    1006 Post(s)
    Tagged
    2307 Thread(s)
    Rep Power
    21474864

    Default

    bu - Jo Hota Hai Ache Ke Liye Hota Hai





Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •