Results 1 to 5 of 5

Thread: Lamha e fikar

  1. #1
    Join Date
    Sep 2011
    Location
    Jadoo Nagri
    Posts
    19,712
    Mentioned
    198 Post(s)
    Tagged
    8340 Thread(s)
    Rep Power
    21474869

    Default Lamha e fikar

    Û”Û”Û”Û”
    جب ابّا Ú©ÛŒ تنخواہ Ú©Û’ ساڑھے تین سو روپے پورے خرچ ہو جاتے تب امّاں ہمارا پسندیدہ پکوان تیار کرتیں۔ ترکیب یہ تھی کہ سوکھی روٹیوں Ú©Û’ Ù¹Ú©Ú‘Û’ Ú©Ù¾Ú‘Û’ Ú©Û’ پرانے تھیلے میں جمع ہوتے رہتے اور مہینے Ú©Û’ آخری دنوں میں ان Ù¹Ú©Ú‘ÙˆÚº Ú©ÛŒ قسمت کھلتی۔ پانی میں بھگو کر نرم کر Ú©Û’ ان Ú©Û’ ساتھ ایک دو مٹھی بچی ہوئی دالیں سل بٹے پر پسے مصالØ+Û’ Ú©Û’ ساتھ دیگچی میں ڈال کر Ù¾Ú©Ù†Û’ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ دیا جاتا۔ Ø+تیٰ کہ مزے دار Ø+لیم سا بن جاتا اور ہم سب بچے وہ Ø+لیم انگلیاں چاٹ کر ختم کر جاتے۔ امّاں Ú©Û’ لیے صرف دیگچی Ú©ÛŒ تہہ میں Ù„Ú¯Û’ Ú©Ú†Ú¾ Ù¹Ú©Ú‘Û’ ہی بچتے۔ امّاں کا کہنا تھا کہ کھرچن کا مزہ تم لوگ کیا جانو۔
    اور امّاں ایسی سگھڑ تھیں کہ ایک دن گوبھی پکتی اور اگلے دن اسی گوبھی کے پتوں اور ڈنٹھلوں کی سبزی بنتی اور یہ کہنا مشکل ہوجاتا کہ گوبھی زیادہ مزے کی تھی یا اس کے ڈنٹھلوں کی سبزی۔
    امّاں جب بھی بازار جاتیں تو غفور درزی کی دکان کے کونے میں پڑی کترنوں کی پوٹلی بنا کے لے آتیں۔ کچھ عرصے بعد یہ کترنیں تکئے کے نئے غلافوں میں بھر دی جاتیں۔ کیونکہ امّاں کے بقول ایک تو مہنگی روئی خریدو اور پھر روئی کے تکیوں میں جراثیم بسیرا کر لیتے ہیں۔ اور پھر کترنوں سے بھرے تکیوں پر امّاں رنگ برنگے دھاگوں سے شعر کاڑھ دیتیں۔ کبھی لاڈ آجاتا تو ہنستے ہوئے کہتیں ’تم شہزادے شہزادیوں کے تو نخرے ہی نہیں سماتے جی، سوتے بھی شاعری پر سر رکھ کے ہو۔‘
    عید Ú©Û’ موقع پر Ù…Ø+Ù„Û’ بھر Ú©Û’ بچے غفور درزی سے Ú©Ù¾Ú‘Û’ سلواتے۔ ہم ضد کرتے تو امّاں کہتیں وہ تو مجبوری میں سلواتے ہیں کیونکہ ان Ú©Û’ گھروں میں کسی Ú©Ùˆ سینا پرونا نہیں آتا۔ میں تو اپنے شہزادے شہزادیوں Ú©Û’ لیے ہاتھ سے Ú©Ù¾Ú‘Û’ سیئوں گی۔ جمعۃ الوداع Ú©Û’ مبارک دن ابّا لٹھے اور پھول دار چھینٹ Ú©Û’ دو آدھے آدھے تھان جانے کہاں سے خرید کر گھر لاتے۔ لٹھے Ú©Û’ تھان میں سے ابّا اور تینوں Ù„Ú‘Ú©ÙˆÚº Ú©Û’ اور چھینٹ Ú©Û’ تھان میں سے دونوں لڑکیوں اور امّاں Ú©Û’ جوڑے کٹتے اور پھر امّاں ہم سب Ú©Ùˆ سلانے Ú©Û’ بعد سہری تک آپا نصیبن Ú©Û’ دیوار ملے کوارٹر سے لائی گئی سلائی مشین پر سب Ú©Û’ جوڑے سیتیں۔
    آپا نصیبن سال Ú©Û’ سال اس شرط پر مشین دیتیں کہ ان کا اور ان Ú©Û’ میاں کا جوڑا بھی امّاں سی Ú©Û’ دیں گی۔ ہم بہن بھائی جب ذرا ذرا سیانے ہوئے تو ہمیں عجیب سا Ù„Ú¯Ù†Û’ لگا کہ Ù…Ø+Ù„Û’ Ú©Û’ باقی بچے بچیاں تو نئے نئے رنگوں Ú©Û’ الگ الگ چمکیلے سے Ú©Ù¾Ú‘Û’ پہنتے ہیں مگر ہمارے گھر میں سب ایک ہی طرØ+ Ú©Û’ Ú©Ù¾Ú‘Û’ پہنتے ہیں۔ مگر امّاں Ú©Û’ اس جواب سے ہم مطمئن ہوجاتے کہ ایک سے Ú©Ù¾Ú‘Û’ پہننے سے کنبے میں Ù…Ø+بت قائم رہتی ہے۔ اور پھر ایسے Ú†Ù¹Ú© مٹک Ú©Ù¾Ú‘Û’ بنانے کا آخر کیا فائدہ جنھیں تم عید Ú©Û’ بعد استعمال ہی نہ کر سکو۔
    چھوٹی عید یوں بھی واØ+د تہوار تھا جس پر سب بچوں Ú©Ùˆ ابّا ایک ایک روپے کا چاند تارے والا بڑا سکہ دیتے تھے۔ اس Ú©Û’ انتظار اور خرچ کرنے Ú©ÛŒ منصوبہ بندی میں چاند رات آنکھوں میں ہی Ú©Ù¹ جاتی۔ صبØ+ صبØ+ نماز Ú©Û’ بعد ہم بچوں Ú©ÛŒ شاپنگ شروع ہوجاتی۔ سب سے پہلے ہر بہن بھائی Ú©ÙˆÚˆÙˆ Ú©Û’ ٹھیلے سے ایک ایک پنی والی گول عینک خریدتا جسے پہن کر چال میں اتراہٹ سی آجاتی۔ پھر سب Ú©Û’ سب چاندی Ú©Û’ ورق Ù„Ú¯ÛŒ میٹھی املی اس لالچ میں خریدتے کہ رفیق افیمچی ہر ایک Ú©Ùˆ املی دیتے ہوئے تیلی جلا کر املی میں سے شعلہ نکالے گا۔
    پھر خانہ بدوشوں کے خوانچے میں بھرے مٹی کے کھلونوں اور رنگین کاغذ اور بانس کی لچکدار تیلیوں سے بنے گھگو گھوڑے کی باری آتی۔ آخر میں بس اتنے پیسے بچتے کہ سوڈے کی بوتل آ سکے۔ چنانچہ ایک بوتل خرید کر ہم پانچوں بہن بھائی اس میں سے باری باری ایک ایک گھونٹ لیتے اور نظریں گاڑے رہتے کہ کہیں کوئی بڑا گھونٹ نہ بھر جائے۔
    پیسے ختم ہونے Ú©Û’ بعد ہم دوسرے بچوں Ú©Ùˆ پٹھان Ú©ÛŒ چھرے والی بندوق سے رنگین اور مہین کاغذ سے منڈھے چوبی کھانچے پر Ù„Ú¯Û’ غبارے پھوڑتے بڑی Ø+سرت سے دیکھتے رہتے۔ بندر یا ریچھ کا تماشا بھی اکثر مفت ہاتھ Ø¢ جاتا اور اوپر نیچے جانے والے گول چوبی جھولے میں بیٹھنے سے تو ہم سب بہن بھائی ڈرتے تھے اور اس کا Ù¹Ú©Ù¹ بھی مہنگا تھا۔
    بقر عید پر سب کے ہاں قربانی ہوتی سوائے ہمارے۔ مگر یہاں بھی امّاں کی منطق دل کو لگتی کہ جو لوگ کسی وجہ سے دنیا میں قربانی نہیں کر سکتے ان کے بکرے اللہ میاں اوپر جمع کرتا رہتا ہے۔ جب ہم اوپر جائیں گے تو ایک ساتھ سب جانور قربان کریں گے، انشااللہ!
    ایک دفعہ گڑیا Ù†Û’ پوچھا کہ امّاں کیا ہم جلدی اوپر نہیں جاسکتے؟ ہر سوال پر مطمئن کر دینے والی امّاں Ú†Ù¾ سی ہوگئیں اور ہمیں صØ+Ù† میں Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر اکلوتے کمرے میں Ú†Ù„ÛŒ گئیں۔ ہم بچوں Ù†Û’ پہلی بار کمرے سے سسکیوں Ú©ÛŒ آوازیں آتی سنیں مگر جھانکنے Ú©ÛŒ ہمت نہ ہوئی۔ سمجھ میں نہیں آیا کہ آخر گڑیا Ú©ÛŒ بات پر رونے Ú©ÛŒ کیا بات تھی۔
    کوئی Ú†Ú¾ سات ماہ بعد ایک دن امّاں باورچی خانے میں کام کرتے کرتے گر پڑیں۔ ابّا نوکری پر تھے اور ہم سب سکول میں۔گھر Ø¢ کر پتہ چلا کہ آپا نصیبن امّاں Ú©ÛŒ چیخ سن کر دوڑی دوڑی آئیں اور پھر Ú¯Ù„ÛŒ Ú©Û’ Ù†Ú©Ú‘ پر بیٹھنے والے ڈاکٹر Ù…Ø+سن Ú©Ùˆ بلا لائیں۔ ڈاکٹر صاØ+ب Ù†Û’ کہا کہ امّاں کا دل اچانک ساتھ Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ گیا ہے۔
    تدفین کے بعد ایک روز گڑیا نے میرا بازو زور سے پکڑ لیا اور یہ کہتے ہوئے پھوٹ پڑی کہ خود تو اوپر جا کر اگلی عید پر اکیلے اکیلے بکرے کاٹیں گی اور ہمیں یہیں چھوڑ گئیں۔
    ***** ***** *****
    تمام اØ+باب
    رمضان, عیدین اور دیگر خوشیوں میں غرباء یتیموں,مساکین اور اپنے آس پاس سفید پوش لوگوں کو بھی شریک کریں جو غربت کے باوجود سوال نہیں کرتے.

  2. #2
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,946
    Mentioned
    1077 Post(s)
    Tagged
    10778 Thread(s)
    Rep Power
    21474941

    Default

    Hmm bhot achi sharing hai
    Asal maii aj kal aise logon ka pata lagana muskil hai har koi zara su chez k liye bhoka hai
    Acha taz o mazah wala kisa /up

    Sent from my Genius TALK T500 using Tapatalk

  3. #3
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi, Pakistan, Pakistan
    Posts
    126,450
    Mentioned
    898 Post(s)
    Tagged
    10965 Thread(s)
    Rep Power
    21474979

    Default

    hmmm safeed posh khamoshi se zindagi guzar letey haiin..aise logo ko dhondna parta hai...!!!
    Allah raham karey sub per Ameen...

  4. #4
    Join Date
    May 2010
    Location
    HELL
    Age
    33
    Posts
    6
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Rep Power
    0

    Default

    Wah Bhai zabardast story

    Sent from my QMobile i12 using Tapatalk

  5. #5
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    واہ ۔۔۔۔ بہت زبردست شیئرنگ ہے ۔۔۔۔ بہت شکریہ

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •