مسافر کے متعلق معلومات
نام: انسان
شہریت: مٹی
پتہ: زمین
پرواز کے متعلق معلومات
ایرپورٹ:دنیا
منزل:آخرت براستہ قبر
وقت پرواز:اللہ ہی کو معلوم ہے
دوران پرواز سامان سے متعلق معلومات
کفن کی چادریں
جو کچھ دنیا میں کیا اچھا یا برا
نوٹ: ان چیزوں کے علاوہ ہر چیز ممنوع میں داخل ہے
پرواز کے بعد سامان سے متعلق معلومات
صدقہ جاریہ جو اپنی زندگی میں کیا ہوگا
نیک اولاد جو دعا کرے
مفید علم جو پیچھے چھوڑا ہوگا
نوٹ:سفر مشکل ہے اس کی تیاری کے لیے مندرجہ ذیل امور سے آسانی پیدا ہوگی:
عقائد کی درستگی
کتاب و سنت پر عمل
بدعتوں سے پرہیز
روزی کا حلال ہونا
خواہشوں کا کم کرنا
موت کی یاد
نیکی کے اعمال (نوافل، صدقات، ذکر وغیرہ)
ہو رہی ہے عمر مثل برف کم
چپکے چپکے رفتہ رفتہ دم بدم
سانس ہے اک رہرو ملک عدم
دفعتاً اک روز یہ جائے گا تھم