ایک لڑکی نے سوچا کہ اگر میں اچانک اپنے خاوند کو یہ بتائے بغیر چلی جاؤں کہ میں کہاں جا رہی ہوں تو ان کا ردعمل کیا ہو گا؟ یہ سوچ کر اس نے خط لکھا، "میں آپ سے تنگ آ چکی ہوں اور مزید آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں آپ کو چھوڑ کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جا رہی ہوں"۔ یہ خط لکھ کر اس نے سائیڈ ٹیبل پر رکھا اور خود بیڈ کے نیچے چھپ گئی۔


جب اس کا خاوند واپس آیا تو اس نے خط پڑھا اور اس کی پشت پر کچھ لکھ دیا۔ پھر اس نے ناچنا اور گانا شروع کر دیا۔ اپنا فون اٹھایا، کسی لڑکی کو نمبر ملایا اور بولا، "جان آج میں بہت خوش ہوں، میں اپنی بیوی سے بہت تنگ تھا، آج مجھے اندازہ ہو گیا کہ اس سے شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، میں بس کپڑے بدل کر تم سے ملنے آ رہا ہوں، اب بس تم ہو گی، میں ہوں گا اور رقص میں سارا جنگل ہو گا"۔


اس کے بعد اس نے کپڑے بدلے اور گھر سے باہر چلا گیا۔ اس کی بیوی کچھ دیر بیڈ کے نیچے ہی لیٹی رہی، منہ پر ہاتھ رکھ کر روتی رہی، آخر ہمت کر کے باہر نکلی۔ پھر اس نے سوچا کہ آخر اس کے خاوند نے خط کے پیچھے کیا لکھا تھا؟ اس نے کاغذ پلٹا تو وہاں لکھا تھا: "پاگل عورت بیڈ کے نیچے سے تمہارے پاؤں نظر آ رہے تھے، میں مارکیٹ سے دودھ لینے جا رہا ہوں، دس منٹ میں آ جاؤں گا"