ایک خاتون اپنی پڑوسن سے کہہ رہی تھیں۔ ’’میرے شوہر بے انتہا بھلکڑ ہیں۔ دفتر یا کہیں اور جائیں تو کبھی اپنا کوٹ بھول آتے ہیں تو کبھی چھتری، کبھی ہینڈ بیگ تو کبھی رومال۔ تھوڑی دیر پہلے میں نے انہیں ٹماٹر لینے کے لئے بھیجا تھا اور اب وہ آتے ہی ہوں گے لیکن میں شرط لگا کر کہہ سکتی ہوں کہ انہیں ٹماٹر لانا یاد نہ رہا ہوگا۔‘‘
اسی لمحے خوشی سے بے قابو ہوتا ہوا ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور چلایا۔ ’’بیگم! ذرا دیکھو تو سہی مجھے کیا ملا ہے؟ سڑک پر ایک خبطی دولت مند میرے ہاتھوں میں اتنے بہت سے نوٹ تھما کر اپنی کار کو تیز رفتاری سے چلا کر لے گیا۔‘‘ یہ کہہ کر اس نے ڈھیر سارے نوٹ بیوی کے سامنے رکھ دیئے۔
بیوی نے تلخ مسکراہٹ کے ساتھ پڑوسن سے کہا۔ ’’دیکھا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کہا تھا نا کہ یہ ٹماٹر لانا بھول جائیں گے۔‘‘