Results 1 to 3 of 3

Thread: حرکت میں ---- زندگی ہے

  1. #1
    Join Date
    Oct 2013
    Location
    Limits
    Posts
    6,236
    Mentioned
    718 Post(s)
    Tagged
    5714 Thread(s)
    Rep Power
    1939206

    Default حرکت میں ---- زندگی ہے


    حرکت میں ---- زندگی ہے میں نے مطالعہ سے محسوس کیا یہ بات درست ہے


    ساری کائنات حرکت کرتی محسوس ہوئی اس میں سب سے دلچسپ گردش ایام لگی اگر عروج و زوال ایک دوسرے کو تبدیل نا کرتے تو ایک خوفناک سا عالم ہوتا
    میں نے اپنے قدموں تلے زمین دیکھی حرکت میں تھی____ نظریں اٹھائیں تو آسمان گردش کررہا تھا ہوا جو کب سے مجھ سے ٹکراتی بنا دیکھائی دیے اپنے ہونے کا احساس دلا رہی تھی یہ بھی حرکت میں تھی دل چاہ رہا تھا جمود ڈھونڈوں کوئی تو چیز ہوگی ٹھرائو میں....
    میں نے پاس کھڑی دیوار پہ نظر ڈالی پھر ذہن ان کی ساخت پھر ترکیب پر گیا وہاں بھی ننھے ذرات ایٹمز، سب اٹامک ذرات حرکت کرتے نظر آئے
    سامنے کھڑا درخت دیکھا اسکے پتوں کی سرسراہٹ پھر سورج کی روشنی سے ہونے والی کیمیائی تبدیلیاں الیکٹرانز کی حرکت واضح تھے
    ساری مادی چیزیں جو بظاہر ساکن لگ رہی تھیں وہ بھی حرکت میں تھیں مجھے ساری کائنات حرکت کرتی محسوس ہوئی سورج ہو یا زمین، موسم ہوں یا وقت سبھی گردش میں تھے
    اگر یہ سب رک جائے تو؟ سانس رکی تو انسان ختم، زمین رکی تو اسکی وزن کی خصوصیت ختم، دن رات ختم، سورج ساکن تو سارا سیاری نظام ختم، ایٹمز ساکن تو ہر شے کی ہیت ختم یہ درخت پہاڑ دیوار سب امورفس (amorphous)...
    پھر ان چیزوں کو دیکھا جو جمود چاہتی تھیں
    اک بیمار شخص جسے ڈاکٹر مستقل استراحت کا کہے اسکا جسم atropy یعنی بتدریج جسمانی وزن گوشت پوست کم ہونے لگتا ہے
    ایک شخص جو بنا محنت کھانا چاہتا ہے ذلت و بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے
    ایک طالب علم جب اپنے سبق پہ تحقیق یا فکر نہیں کرتا تو اسکا ذہن فکرو تدبر کی صلاحیت سے محروم ہونے لگتا ہے یہاں میں لامارک کے نصف نظریہ سے متفق ہوں کہ جن اعضاء کا استعمال کم کر دیا جائے وہ degeneration یعنی صلاحیت میں بتدریج کمی کی طرف جاتے ہیں اور ایسے اعضاء جن کا استعمال زیادہ کیا جائے development یعنی مزید بہتری کیطرف جاتے ہیں. یہاں تک کے میں نے Medicine of the prophet میں حافظہ memory کے بارے میں پڑھا کہ یہ بھی یاد رکھنے کی کوشش سے بڑھتی ہے
    اب سب چیزوں سے سبق یہ ملا کہ عزت کے ساتھ زندہ رہنے کیلئے کوشش ضروری ہے آپ محنت کرتے رہیں خواہ رفتار کم ہی کیوں نا ہو slow but steady
    ورنہ..... ہماری داستان تک نا ہوگی داستانوں میں....


    ,,,وہی تو سب سے زیادہ ہے نُکتہ چِیں میرا
    ..!!!‏جو مُسکرا کے ہمیشہ گلے لگائے مجھے


  2. #2
    Join Date
    Mar 2015
    Location
    Karachi
    Posts
    726
    Mentioned
    6 Post(s)
    Tagged
    59 Thread(s)
    Rep Power
    10

    Default

    درست فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ شیئرنگ کا شکریہ

  3. #3
    Join Date
    Sep 2013
    Location
    Karachi, Pakistan
    Posts
    7,579
    Mentioned
    553 Post(s)
    Tagged
    5446 Thread(s)
    Rep Power
    1088797

    Default

    Assalaam-O-alaikum

    Nihayat khoobsurti say aap nay HARKAT ka mutala'a kia hay, bohat acha laga paRh kar, iss ko jiss khoobsurtii say aap nay bayan kia hay uss say khoob andaaza hota hay kay aap nay iss topic per kitni maharat haasil kii hay, bayshak aap kii yeh unthak harkat hii hay jiss ki wajah say itnay khoobsurat mazmoon nay janam lia!!!

    Keep writing.... mujhay iss tarah references say likhay huway articles bohat pasand hotay hain......

    humesha kii tarah aik baat kehna chahoon kay insaan ko harkat zaroor karnii chayeh magar iss baat ka khayal rakhna chayeh kay kahin koi na-zeeba harkat naa kar baithay.... bohat pitayii hotii hay

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •