ہمارے میڈیا نے اس لفظ اور حلال چیزوں میں خدا کی نا پسندیدہ ترین چیز کو خوب پروموٹ کیا اوپر سے دیکھنے والے بھی الامان...
یہ جاننے کی کوشش ہی نہیں کرتے کے اسکے مسائل و احکام کیا ہیں. میرے خیال سے اسکے مسائل کمپلسری سبجیکٹس میں انٹر لیول پہ ہی شامل نصاب کر دینے چاہئیں
طلاق کوئی تماشہ نہیں جیسے میڈیا نے ہر دوسرے ڈرامے میں دکھا دیا اول تو یہ کہ جزباتی پن میں آپ اپنا منہ بند رکھیں اور دوسرا یہ کہ طلاق دینا بھی ہو تو ایک ساتھ تین اکٹھی نہیں دیں آپ ص ایک صحابہ (غالبا حضرت زید نے جب حضرت زینب بنت جحش کو طلاق دی ) کے اس عمل پہ سخت ناراض ہوئے...
اور یہ اسلام کا طریقہ نہیں ہے اسلام میں پہلی طلاق کے ایک ماہ بعد دوسری اور اسکے ایک ماہ بعد تیسری طلاق دی جاتی ہے اور اس دوران فریقین رجوع کرکے بعد کے جزباتیت کے پچھتاوے اور نقصان سے بچ سکتے ہیں
اور ہمارے معاشرے میں برداشت کا جو حال ہے اس طریقہ کو اپنانے اور عام بنانے کی شدید ضرورت ہے اور یہ کوٹ کچہری کا دخل جس قدر عام بنادیا گیا اسکی بھی حوصلہ شکنی ہونا ضروری ہے