تم اتنا جو مسکرا رہے ہو
کیا غم ہے کہ جس کو چھپا رہے ہو؟
آنکھوں میں نمی، ہنسی لبوں پر
کیا Ø+ال ہے، کیا دکھا رہے ہو؟
بن جائیں گے زہر پیتے پیتے
یہ اشک جو پیتے جارہے ہو
جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے
تم کیوں انہیں چھیڑ جارہے ہو؟
ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر
ریکھاؤں سے مات کھارہے ہو
(کیفی اعظمی)
1 - تم اتنا جو مسکرا رہے ہو