ایک صاحب نے دفتر سے فارغ ہوکر اپنی سیکریٹری کو ساتھ لیا اور ہوٹل میں کھانا کھانے چلے گئے۔ وہاں سے دونوں نے فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا۔ اس کے بعد صاحب سیکریٹری کے ساتھ اس کے گھر بھی چلے گئے۔ رات گئے وہ سیکریٹری کے ہاں سے رخصت ہونے لگے تو انہوں نے اس سے ایک پینسل مانگ کر اپنے کان پر پھنسالی۔
گھر پہنچے تو بیوی نے تاخیر کی وجہ پوچھی۔ صاحب نے سب کچھ سچ سچ بتادیا۔
’’جھوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بکواس ۔۔۔۔۔۔۔۔!‘‘ بیوی فاتحانہ انداز میں بولی۔ ’’تمہیں تو شو مارنے کی عادت ہے، مجھے معلوم ہے کہ تم دیر تک دفتر میں کام کرکے آرہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ پینسل ابھی تک تمہارے کان پر لگی ہوئی ہے۔‘‘