Is Maah App Ko
"Mohabbat"
Per Choti Si Tehreer Likhni Hai...
Rules:
Ek member ek hi baar share karay ga
Same aur edit sharing accept nahi hogi
Last date 28/10/2015 hai
Winner Admins decide karen gy.
Is Maah App Ko
"Mohabbat"
Per Choti Si Tehreer Likhni Hai...
Rules:
Ek member ek hi baar share karay ga
Same aur edit sharing accept nahi hogi
Last date 28/10/2015 hai
Winner Admins decide karen gy.
Assalaam-O-alaikum
Ab tou main nay bhii point banaanay chouR diye kay najaanay kab subject change ho jaayay issi liye directly yahan type kar raha hoon, ghaltii ki gunjaaish hay iss liye paishgii maazrat
MOHABBAT-LESS zindagii (Mohabbat kay Baghaair Zindagi)
Mohabbat per itna kuch likha gaya hay aur itna kuch paRha gaya kay waaqayii merii tehreer 'Suraj ko Chiraagh' dikhaanay kay mutradiff hogiii.... Chalain aaj main iss baat per behas karta hoon kay aakhir hum sab nay itna kuch paRhnay aur likhnay kay bawajood bhii kabhi yehh jaannay kii koshissh kii kay 'Kia hum waqayii Mohabbat Karna seekh gayay hain yaa nahin?'
Raat kiii khamooshi aur tanhayii aksar soch kay ghoRoon ki raftaar bhaRaanay ka bayiis bantii hay yehii waja thii kay pichlii raat kaafi daiir jab andhairay nay poooray shehar ko apnii aghoosh main layy lia aur log ghaflat ki chaadar auRR kar khuwab-e-khargosh main gummm hogaayay tou main nay apnay aap say yeh kia kay Mohabbat kia hay?
kia waqayii main nay Mohabbat karna seekh lee hay, main nay baishtar kitaabain paRhiin, main nay naghmay sunnay, Ghazlain Nazmain paRheen, main nay dostoon kii dastaan-e-ulfat suniin, mehaz yeh kay roz-marra zindagi main dinn mainn SaikRoon baar lafz-e-mohabbat meray gosh-guzaar hua....... magar kia waqayii iss lafz-e-mohabbat say mujhay waqfiyat hoyee, yaa main iss seekh paaya..... ????
Main andar hii andar kayii baar issi sawaal ka MUSBAT jawaab jaanna chaha, magar aakhir kaar jo jawaab mujhay muyassir hoyayyy woh kuch iss tarah thay...
Main nay tou mohabbat karna seekhii thiii magar mohabbat nahin balkay 'Adaawat' seekh gaya
Main nay tou mohabbat karna seekhii thiii magar 'Waldain' aur maashray say 'Baghaawat' karna seekh gaya
Main nay tou mohabbat karna seekhii thiii magar Mohabbat main mubtula hokar main 'Shikway shikaayat' karna seekh gaya
Main nay tou mohabbat karna seekhii thiii magar mohabbat nay mujhay janwar bana dia kay main apni hii mehboob ko apnay haathon say mout kay ghaat utaar dia, apni hi mehboob ko apni 'hawas' ka nishaana bana dia, apnii hii mehboob ko sab kay saamnay 'badnaam' kardia, apni hii mehboob ko duniya kay aagay 'ruswa' kardia...
Main tou mohabbat ko bohat achay tareeqay say jaanta tha, magar kia yehii mohabbat thii jisay main seekh nahin sakhta, jissay main nibha nahin saka......
Mohabbat nay tou mujhay INSAAN bannay ka sabaq dia tha, yeh main Darnida kaisay bann gaya
Mohabbat nay tou mujhay QURBANI ka sabaq dia tha, yeh main Qurabaan karna kaisay seekh gaya
Mohabbat nay tou mujhay INKISAARI ka sabaq sikhaya tha, yeh main MAGHROOR kaisay bann gaya
Mohabbat nay tou mujhay 'Milan-saar' bannany ka sabaq dia tha, main tou 'BAYGAANA' kaisay bann gaya
Mohabbat nay tou mujhay 'DOSTI' ka sabaq dia tha, main DUSHMAN kaisay bann gaya
Na jaanay kab tak main apnay aap say yoonhii ulajhta raha, aur raat kay kaun say pehar meri aankh lagiiii mujhay pata hii nahin chala, subha utha tou dimagh bhojal saa tha, ek piyali chaii kay saath apnay ghar kii balcony main aaya tou kaanoon main bulund-tareen music kay peechay yeh bol guzray.....
Mohabbat hay kia cheese hum ko bataoo, yeh kiss nay shuroo ki humain bhi sunaooo.......
shaayed aaj bhii hum MOHABBAT ki haqeeqat say waaqif nahin...... bas zindagii tou jee rahay hain magar 'Mohabbat-Less Zindagiii'!!!!
Az-qalam thefire1 dated 21/10/2015.
Bohat hi mushkil lafz chun lia.... Jitna b likha jaye kam parr jata hai aur
tafseel phir b na kafi or na mukammal lagti hai.
Muhabbat aik lateef sa pakeeza jazba hai jis se insano k dilon ko jora gaya, unhain maan, aitbar aur hasasiyat o narmi ata ki gayi.
yehi wo khudadad nemat hai jis k bary main ALLAH ne kaha (mafhoom)
(Ae Peghambar S.A.W) Tum zameen mai jo kuch b hai kharch ker do to b in k dilon
ko nhi jor skty ye ALLAH hi ki meharbani thi k us ne dilon main ulfat se jor dia.
So muhabbat hi wo khobsorat tuhfa hai jis se insano k dilon ko jora gaya... mawakhat e madina k moqa pe ansar k dil jis khaloos o muhabbat
or qurbani ki kariyoun se mazbot qowwa zanjeer ki shakal mai piroye gaye iski misaal tareekh dobara deny se qasir hai.
Muhabbat hi wo she hai jis ne khobsorat rishton mai bandha
or her rishty ki apni hi mithas or latafat hai..
Maa ki anmol muhabbat ka apna hi skon hai
Baap ki shafqat k or hi rang hain
Behan ki muhabbat ka apna hi husan hai
bhai k pyar ki apni hi mehak hai
Biwi ki ulfat ki apni hi skeenat hai,
or shohar ki muhabbat ka apna hi tahaffuz hai.
Sbi rishty apni apni ja apni apni noeyat ki muhabbat liye munfarid or dilkash hain.
Han magar
Aik khas muhabbat
jo khas dilon ko muntakhib ker k nazil ki jati hai
wo "IshQ" hai
jis ki seerhi majaz se shoro hoti hai
ALLAH
Pehly kisi insan ko ap k dil mai dhal deta hai
K us se zyada kuch acha, kuch dilkash hi mehsos nhi hota
jis k baghair apko sari dunia jazbiyat se madoom lagny lagti hai
jese sari dunia aik hi shakhs pe khatam ho gayi ho
jis se apka koi rishta b na ho phir b ho
jis k bghair apka lagta ho k zindagi muhal ho jaye gi , sans gutan zada ho jaye ga
Ggg
ye sb lagta hai,
hota nhi
sarab mai dalta hai Wo
Pehly sb boht khobsorat lagta hai
Phir dil pe azab utarty hain
shakook, hijar, swalon k azab
.
.
.
Haqeeqat mai koi muhabbat nhi hoti
dil ko bulaya jata hai
ALLAH ki traf
Asal mai muhabbat Uski hoti hai or insan ko lagta hai k wo kisi insan k ishq mai mubtala hai
Phir jo ghor ker le
to Us k dil pe Ishq e khuda hi nazil hota hai bas
Usi ka husn chaa jata hai
phir baqi husn pheeky lagny lagty hain
marzi apki hai majaz k sarab mai rahain ya agy barhain
atkain ya chalty rahain
rasta to wo dikha deta hai
per apne ishq k liye talib dil hi ko muntakhib krta hai.
mere naqas feham ka yehi andaza hai !
Last edited by Arosa Hya; 22-10-2015 at 11:34 AM.
محبت
اللہ عزوجل نے محبت کی پاکیزی اور طاہرت کی سمجھ ہمیں بخشی ہے ۔ محبت ایک عظیم نعمت ہے ۔ چاہے اس کہ کئی پہلو ہو ۔محبت باطنی ہو یا ظاہری ہومعنوی
ہو یا غیر معنوی ہو ۔اس کا ہر لفظ محبت سے شروع ہوتا ہے اور احساس کی رداء میں اترتا ہے ۔ یہ پاک پوشیدہ لباس میں اپنی علامتوں کو محفوظ رکھتی ہے یہ محبوب کی اطاعت کا پختہ ارادہ رکھتی ہےاور ملامت کا سر کچل دیتی ہے۔یہ تلخ ازمائش سے بھی لطف آفروز ہوکر بڑھتی ہے۔یہ ایک پاک جذبہء ہے جو دلوں میں گھر کرتا ہے ۔ اس کی علامتیں بہت ہےیہ محافظ بھی ہے تو یہ رعب و جلال بھی رکھتی ہیں یہ تحفوں کے وسائل دیتی ہوئی دھوکوں کی دلائل سے وابسطہ ہوجاتی ہے ۔ یہ آج کہ مجتمع کی ایسی کتاب ہے جسے ہر کوئی پڑھتا ہے ۔ اس کی سمجھ واضح ہے ۔محبت کی نا کوئی زباں ہے نا اس کا کوئی بیاں ہے ۔ یہ مختلف اشخاص ہو یا مختلف اوطان میں رہنے والے ہو ۔ یہ اپنا راستہ خود چن لیتی ہے ۔ سرحدوں کو چیرتی ہوئی اپنا پیغام خود دلوں تک پہنچا دیتی ہے ۔ اس پر لکھنے کی ابتداء تو ہے مگر اسکے الفاظ کی کوئی انتہا نہیں ۔ قاصر ہونگی چاہنے والوں کی قلم ۔جو لفظَ محبت کو اختتمام دے ۔ یہ آئینہ کی طرح شفاف اور نازک تو چٹانوں کی طرح مظبوط بھی ہیں، یہ دورِ جہالت کی مخالفت بھی کرتی آئی ہے ، جہاں معاشرے میں
عشق اور معشوق ک پر جھگڑا اور بحث و ،مباحثہ ومخالفت آج تک رہی ہیں۔اور انھیں زنجیروںمیں جکڑا دیا جاتا تھا اور تحہ خانوں میں قید کردیا جاتا تھا۔ محبت نے ہر دور میں اپنی مثال قائم کی ہے ۔ عاشق مزاجی نے دل لگی کو بھی محبت نام دیا گیا جس میں منافقت والا عشق اپنا کردار انجام دیتا ہے ۔ محبت خاندانی ماحول میں رسوا ہوئی تو گھرکی عزت وشرف کے لئے بھی قرباں ہوئی ۔دل فریبیوں نے اس کے افسانے بنائے اور دشمنوں نے جسارت کرکے اس کی عصمت کو بھی للکارا۔ اس کی مخالفت اور صراحت کے دوترازو بنے۔ یہ مشکوک کی نظر میں بھی رہی اور یہ اعتبار کی جنگ میں بھی شہید ہوئی ۔ یہ واضح رہی احوال پرستی میں بھی ماور خالفین سے بے خوف لڑتے ہوئے نکل گئی ۔ یہ دورِ معارکہ سے گزرتے
ہوئے بھی عشق کا رنگ بکھرتی گئی اور محبت کے رنگوں میں عشق مزاجی بے خوف رنگ گئی ۔ محبت کی جاتی ہے سوچ سمجھ کے نہیں یہ اکثر ہوجاتی ہے دلوں میں بنا انٹری داخل ہوکرا مقیم ہوجاتی ہے ۔ عاشقوں نے حامی بھری سچی محبت ہم نے کی ہے ۔ سچی محبت سے ملاحظہ کیجئے اسے دعوی دیا گیا کے یہ سچی محبت ہے ۔ گر ہم محبت کا مفہوم رکھتے ہے تو یہ جھوٹی کب تھی ۔۔؟محبت میں نفرت اور فریب گیری کا بھی مقدمہ چلا ۔ مگر جیت محبت کی ہی ہوئی ۔
محبت اپنی پسند کا اظہار کرنااور اپنی پسندیدہ چیز کو تسلیم کرنے کا نام ہے ۔جب محبت اپنی امیدوں سے طویل تر شدت سے کرتی ہے تو اسے عشق کہتے ہے۔ اور جب عشق ہوجاتا ہے تو بادشاہ کو بھی فقیر بنا دیتا ہے تخت ہو یا تاج مال ہو یا دولت اپنی جان کی بھی پروہ نہیں کرتا۔محبت کبھی جاہلوں کے لئے عبرت کا سبق بنی تو کبھی عالموں کو بھی جاہل بنا کر گزر گئی ۔ اسے محسوس کرنے والے اس کے درد کی شدت کو سمجھتے ہے ۔یہ ہدایت ہے یہ عدوات بھی ہے ۔ یہ عبرت ہےتو اسی میں غفلت بھی ہے آج کے معاشرے میں اس کی قدر و قیمت سمجھنے والے بہت کم رہ گئے ہیں ، لوگوں نے اس شوخیانہ لباس سمجھ لیا ہے پھر بھی یہ شوق و نظر کو پلٹ دیتی ہے یہ تاریخ کو بدل دیتی ہے ۔ اس کی قوت کا اندازہ نہیں یہ مخلص بنے تو داستان بنا دیں یہ باغی بنے تو آگ لگا دے یہ وفا کریں آشیانے سجا دیں یہ بے وفا بنے تو عاشیقوں کو دشمن بنا دیں ۔ یہ ناکامی کی جنگ ہے تو یہ حصول کے ضد کی غلام بھی ہے
یہ ایک تمہید ہے جہالت کا سر قلم کرنے کی۔ اس کی کئی مثالیں ہیں اس کے کئی دور ہے یہ معروف بھی ہے یہ مشہور بھی ہے۔اور یہ مخفی بھی ہے ۔یہ پاکیزگی کا سرمایہ ہے تو یہ رسوایئوں کا خزانہ بھی ہیں ۔ یہ رغبت کا اظہار بھی ہے ۔ تو یہ خاموشی کی زباں بھی ہے ان گنت رنگ اس کے انگنت نام اس کے بولوں تو ہر لفظ میں معانی خیز چپ رہوں تو ہر روپ میں اس کا عکس ۔براءت کی زبان یہ تحمتوں کی داستان یہ ۔ رغبت اور دلیلوں کی داستان یہ تو افسانوں کی فنکارہ یہ گر ہم تاریخ ہر غور کریں تو بادشاہوں کی فتح بھی یہ اور ان کی شکست بھی یہ ۔ گر ہم ۔
زلیخا کی مثال لے توجس نے یوسف علیہ السلام کی محبت میں اپنا حسن اور مال و دولت قربان کر دیا، زلیخا کے پاس ستر اونٹوں کے بوجھ کے برابر جواہر ااور زیور موتی تھے جو عشقِ یوسف میں نثار کر دئیے، جب بھی کوئی یہ کہہ دیتا کہ میں نے یوسف علیہ السلام کو دیکھا ہے تو وہ اسے بیش قیمت ہار دیتی یہاں تک کہ کچھ بھی باقی نہ رہا، اس نے ہر چیز کا نام یوسف رکھ چھوڑا اور فرطِ محبت میں یوسف علیہ السلام کے سوا سب کچھ بھول گئی تھی، جب آسمان کی طرف دیکھتی تو اسے ہر ستارے میں یوسف کا نام نظر آتا تھا۔ اب عشق مزاجی سے عشق ہوا اور عشق حقییقی کی طرف رجوع کرگیا ۔ یہ بات بھی صاف ظاہر ہے ۔
کہتے ہیں کہ جب زلیخا ایمان لائی اور حضرت یوسف علیہ السلام کی زوجیت میں داخل ہوئی تو سوائے عبادت و ریاضت اور توجہ الی اللہ کے اسے کوئی کام نہ تھا، اگر یوسف علیہ السلام اسے دن کو اپنے پاس بلاتے تو کہتی رات کو آؤں گی اور رات کو بلاتے تو دن کا وعدہ کرتی۔ یوسف علیہ السلام نے فرمایا، زلیخا! تو تو میری محبت میں دیوانی تھی، جواب دیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے کہ جب میں آپ کی محبت کی ماسیت سے واقف نہ تھی، اب میں آپ کی محبت کی حقیقت پہچان چکی ہوں اس لئے اب میری محبت میں تمہاری شرکت بھی گوارا نہیں محبت اب عشق حقیقی کی طرف اشارہ دے رہی تھی جو اللہ سے تھا ۔ عشق ہمیشہ دو صنفوں میں در گزر رہا ایک عشق حقیقی اور دوسرا عشق مزاجی ۔ دونوں ہی عشق کی پاکیزی آج بھی عروج پر ہے۔
عشق کا ذکر خود اللہ تعا لی نے قرآن مجید میں دوگروہوں کے متعلق کیا ہے ایک عورتوں سے عشق اور دوسرا مردبچوں سے عشق پہلے قسم کا معاشقہ حضرت
یوسف علیہ السلام سے عزیز مصر کی بیوی زلیخا کی والہانہ شیفتگی سے متعلق ہے اور دوسرا عشق کا تعلق قوم لوط سے ہے۔ خدا و نداء کا مفہوم معزن کی اذان میں یہ ہے مقصود ۔ عشق الہی کا معجزہ یہ عشق مزاجی کا جلوہ یہ ۔کیا نام دوگے آپ اسے یہ مقدس بھی یہ رسوا بھی یہ ہے ایثار کی دولت یہ ہے عاشقوں کی اور طاقت ۔ اللہ کے عشق کو لا فانی عشق مقدس اور افضل اور اعظم عشق حقیقی کا ختاب حاصل ہے ۔عشق مزاجی میں بھی اس کا اپنا مقام ہے ۔
اس کے کئی نام اسکے کئی روپ یہ اعتبار کی جاگیر ہے جو نصیب سے ملتی ہے ۔ اس پا نے والا غنی اسے کھونے والا باغی کہلائے ،
اس کے بنا انسان ادھورا ہے ۔ محبت اہل و عیال میں بھی اپنا ایک اعلی مقام رکھتی ہے ۔ ماں کی محبت کو عالی و اعظم مقام حاصل ہے ، سب کی محبتیں سب کردار میں یہ محفوظ رہی ۔ زوجین میں بھی عشق کی طاہرت موجود اور محفوظ رہی جسکی اعلی مثال ہے نبی کریم ﷺ اور حضرت عائشہ کا عشق ۔ پیش آخر بس یہی کہنا چاہونگی کے اللہ امتِ اسلام کو عشق کو جائز اور حالال رشتوں میں جوڑیں رکھیں ۔ عشق کاصیحیح مفہوم اور اس کی پاکیزہ طہارت کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے ۔اور عشق میں ہم مثال بنے نبی کریم ﷺ کی حضرت عائشہ کی ۔ جاائز اور حلال زریعہ سے محبت کرنے والوں کواللہ ملائے، محبت کی ممناعت کو ہٹا کر اس
کی طاہرت کو محدود اور جائز رشتوں سے حاصل کرنے کی توفیق عطا کرے آمین
رائٹر ریشم ۔۔
Last edited by *resham*; 26-10-2015 at 01:40 PM.
محبت
پہلے تو ہمیں محبت کا مفہوم سمجھنا ہوگا کہ محبت ہے کیا ؟ جب محبت کا مہفوم سمجھ لوگے تو اس کی معراج کو بھی پا لو گے۔ محبت ایک ایسا رشتہ ہےجس کے سامنے سارے رشتے پھیکے سے لگنے لگتے ہیں۔ محبت ایسا کون سا جذبہ انسان کے اندر سرائیت کرجاتا ہے کہ وہ ساری دنیا کو چھوڑ کرایک محبت کے پیچھے بھاگنے لگتا ہے ۔ محبت کے کئی رنگ وروپ ہے ۔ محبت کی کئی اقسام ہے محبت محبوب سے ہوتی ہے لیکن اور محبوب کی محبت اور عشق الٰہی کی محبت ۔ محبوب کی محبوب کی محبت دنیاوی اور مجازی ہوتی ہے ، خدا کی محبت مجازی خدا ہوتی ہے عشق الٰہی کو جو چھولے تواس کو یہ ساری دنیا اس پھیکے مرغ مسلم کی طرح لگنے لگتی ہے جس کا کوئی ذائقہ ہی نہیں ہوتا عشق الٰہی کو پانا ہے تو اپنا آپ ختم کرنا ہوگا اور بات محبت سے آگے نکل جاتی ہے محبت اس عشق الٰہی کے سامنے ایک ایسا عامیانہ سا لفظ رہ جاتا ہے جس کے کوئی معنٰی نہیں ہوتے ۔بندہ جب اپنے رب سے لو لگاتا ہے تو رب بھی ایسے بندوں سے اپنے عشق کا اظہار کرتا ہے اس کی مثال اللہ کے ایک پیار ے اور صابر پیغمبر حضرت ایوب علیہ السلام بھی گزرے ہیں ان کے عشق الٰہی کا کیا عالم تھا کی جب حضرت ایوب علیہ السلام بیمار ہوئے اور ان کے جسم پر کیڑے رینگنے لگے اور جس وقت کوئی کیڑا ان کے جسم سے رینگ کر نکل جاتا تھا تو اس کو اٹھاکر اپنے جسم پر واپس ڈال لیتے تھے اور کہتے تھے کہا جاتے ہو جب میرے رب نے تمہاری خوراک میرے جسم میں رکھی ہے تو کیوں دور جاتے ہو جب صداآئی کہ ایوب جاؤ فلاں نہر پر جاکر غسل کرو تو جب وہان سے غسل کرکے فارغ ہوتے ہیں پھر جوانی کی طرف لوٹ کر آتے ہیں تو رب کی طرف سے صدا آتی ہے کہ "بتا ایوب وہ بیماری والا دور اچھا تھا یہ اب تندرستی والا تو حضرت ایوب علیہ السلام اللہ کی محبت و عشق میں سرشار ہوکر جواب دیتے ہیں کہ "اے میرے رب میری بیماری والا زمانہ بہتر تھا کہ کم سے کم اس حالت میں تم دن میں کئی مرتبہ میری خیریت تو معلوم کرلیتے تھے اب تو مشکل سے ایک بار ہی پوچھتے ہو" تو یہ ہے عشق الیہی اس کی معراج کو پانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے ۔ہمارے پیارے نبی آخر الزماں حضرت ﷺ جن کے لئے ساری کائنات سجائی گئی لیکن انہوں نے بھوکا رہ کر ، کفار کے ظلم و ستم سہہ کر بھی اف نہیں کیا رب نے بار بار پکارا کہ اے محمدﷺ کیا احد کا پہاڑ الٹ کردو، ان پر زمین الٹ کردوں لیکن ہر بار پیارے ننبی حضرت ﷺ نے کہا کہ نہیں یہ بےوقوف ہیں ان کو عقل نہیں ہے لیکن اللہ خوب جانتا تھا کہ یہ کفار آپ کو اذیت دینے سا باز نہیں رہیں گے لیکن پھر بھی رب نے سب کچھ جانتے پہچانتے ہوئے آپ ﷺ کی بات سنی اور ان اپنے محبوب کی بات رکھی تو یہ ہوتی ہے ک بندہ تو محبت کرتا ہی ہے لیکن اس کا رب بھی محبوب سے محبت کرے سبحان اللہ تو عشق ومحبت کی معراج کو کون پہچا ، اب دنیاوی محبت کی بات کی جائے تو اس سب کے سامنے یہ محبت عامیانہ سے لگتی ہے اور اس قسم کی محبت کی اسلام میں اجازت بھی نہیں ہے اوراس کے بہت سے نقصانات ہیں ۔ جب کہ محبت الٰہی ، عشق الہی کے محبت معراج کو چھونے کے متراف ہیں اور اس کا اجر بھی ایسا ہے کہ ساری زندگی خود کیا پوری نسل در نسل پہنچتا رہے گا
Closed