Thank you for your appreciation madam, I am happy that my writing skills are improving, I am a fast learner
Congratulations @sarfraz_qamar; mohabbat say related competition to aap nah jeetna hi tha
Is Maah ka Sawal yeh tha ...
"Mohabbat k Side EFFECTS kiya Hain"
winner hian
inka jawab yeh hia
محبت کے جراثیم کا مردو زن میں پایا جانا فطری امر ہے۔البتہ یہ جراثیم کسی میں کم پرسینٹیج میں تو کسی میں زیادہ اور کچھ
میں ضرورت سے ذیادہ بھی ملتے دکھائی دیتے ہیں۔اپنی میڈیکل سائنش کہتی ہے کہ جراثیم سے ہی بیماریاں جنم لیتی ہیں،یعنی
جس قرد جراثیم ذیادہ ہوں گے ویسے ہی بیماری کی شدت ذیادہ ہو گی،اور اسی حساب کتاب سے ہی اثرات کم و بیش ہو سکتے ہیں۔
جب محبت کا جادو سر چڑھ کر بولنا شروع کرتا ہے تو میرے خیال میں تین طرح کے ایفیکٹس کا ظہور ہوتا ہے۔نمبر ون محبت کے
ابتدائی اثرات اس کے بعد ہے محبت کے سائیڈ ایفیکٹس کی باری آتی ہےاور سب سے آخر میں آفٹر ایفیکٹس جو بقول شبراتی کسی
بھی طرح سے کم دلچسپ نہیں ہوتے۔ذیل میں ہم ان تینوں سچویشنز پر باری باری روشنی دالنے کی کوشش کریں گے بشرظیکہ
چراغوں میں روشنی رہے(یعنی بجلی ساتھ دیتی رہے،بصورت دیگر کمپیوٹر بند ہونے کی صورت میں معاملہ درمیان میں بھی ٹھپ ہو
سکتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
محبت کے ابتدائی اثرات بڑے ہی عجیب و غریب صورتحال کے حامل ہوتے ہیں۔جونہی بندہ ہوش سنبھالتا ہے اور صنف مخالف کی
کشش اس پر اثر انداز ہونا شروع ہوتی ہے تو دنیا کی ہر لڑکی حور دکھائی دینے لگتی ہے۔اب اگر ستارے گردش میں ہوں تو اس
صورتحال میں نوبت زبانی کلامی عزت افزائی سےلے کر سینڈل سے پٹائی تک بھی آ سکتی ہے۔اور اگر شومئی قسمت ساتھ دے
اور محبت کا دو طرفہ اظہار ہو جائےتو محبوب کے سوا کچھ نظر نہیں آتا یعنی بینائی جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔اور اگر
محبت کے جراثیم میں اضافہ ہو جائےتو یہ جزوی بینائی بڑھ کر اندھی محبت میں تبدیل ہو جاتی ہے اور پھر ہر طرف محبوب کے
جلوے ہی جلوے ہوتے ہیں،ایسی صورتحال میں بندہ خیالوں میں گم نظر آتا ہے اور اطراف سے خیالی اور سوچو کے القابات ملنے کے
ساتھ ساتھ بندے کے کھمبے میں جا بجنےیا پھر کسی سیوریج کے کھڈے میں جا گرنے کے چانسز بھی بڑح جاتے ہیں۔شومئی قسمت
ان ساری صورتحال سے بچنے کی صورت میں بھی،دماغی خلل کے چانسز تو رہتے ہی رہتے ہیں۔بقول غالب،کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی خلل جب آگے بڑہتا ہے تو محبت کے سائیڈ ایفیکٹس کے دور کا آغاز ہوتا ہےچونکہ محبت دانوں کا یہ دعوی ہے کہ محبت لوگوں پر
ان کے ظرف اور اوقات کے مطابق اترتی ہے،شاید اسی لیے یہ سائیڈ ایفیکٹس مختلف اصخاص میں مختلف انداز میں پائے جاتے ہیں۔ان سائیڈ
ایفیکٹس کی اقسام اتنی ہیں کہ ان پر کتابیں اور بھی کئی جلدوں میں لکھی جا سکتی ہیں،لہزا تنگی جگہ کی وجہ سے چند ایک سائیڈ ایفیکٹس
یہ بیان کر پائوں گا۔پرانے ادوار میں یہ سائیڈ ایفیکٹس ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں بھرنے،محبوب کی گلی کے چکر لگانے اور اس سے کچھ بڑھ کر محبوب
کی شان اور اس کے دیدہ اور نادییدہ مظالم کو اشعار کی صورت میں بیان کرنے تک ہی محدود تھے ،مگر اب جدید دور بلکہ موبائل کا دور ہے،
جب دل چاہے رابطہ کرو،بات نہ بھی ہو تو ٹیکسٹ میسجز تو دن رات چلتے ہی رہتے ہیں،بعض نوجوانوں کی سوتے میں انگلیاں تیکسٹ میسجز
لکھنے کے انداز میں گردش کر رہی ہوتی ہیں۔جب دن رات یہ صورتحال ہو گی تو گھر والوں اور رشتہ داروں کے طعنے کوسنے تو بنتے ہی بنتے ہیں
ساتھ میں دوستوں کے ہاتھوں الگ ذلالت ہوتی ہے۔گھر والوں اور دوستوں کو اپنا پوائنٹ آف ویو سمجھاتے سمجھاے خود اپنی عقل گھاس چرنے چلی
جاتی ہے،نتیجتا یہ عشق بندے کو نکما کر دیتا ہے اور اس مثال اس دھوبی کے کتے والی ہو جاتی ہے جو نہ گھر کا ہوتا ہے نہ گھاٹ کا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آفٹر ایفیکٹس میں عموما دو قسم کی صورتحال ہوتی ہیں۔نمبر ون شادی نہ ہونے کی صورت میں آفٹر ایفیکٹس اور عشق مین کامیاب ہونے یعنی
شادی ہو جانے کے بعد والے آفٹر ایفیکتس۔پہلی صورت تو بڑی ہی قابل رحم سی ہوتی ہے،محبوبہ کے کسی اور سے شادی ہونے کا غم ایک
طرف اور محبوبہ کے ہونے والے بچوں کے ماموں کہلانے کی سزا ایک طرف۔بس تو پھر شکل ہی ایسی ہو جاتی کہ دور سے پتا چلتا ہے کہ
بندے نے عشق میں سٹ کھائی ہوئی ہے۔اگر بدقسمتی یا پھر خوش قسمتی سے شادی ہو جائے تب تو یہ آفٹر ایفیکٹس اور بھی خطرناک ہو سکتے ہیں۔
محبوبہ کو چوبیس چوبیس گھنٹے موبائل پر جھیلنے کا تجربہ رکھنے والے بیوی کو چند گھنٹے بھی جھیل نہیں پاتے۔جب دال اٹے کے بھائو کا پتا چلتا ہے اور محبت کا خمار اترتا ہےتو پھر گلے شکوے جنم لیتے ہیں۔ستاروں کو توڑ کر قدموں میں نچھاور کرنے والے وعدے بھی کھڈے لائن لگ جاتے ہیں،اور بیوی کے روزانہ لے بے معنی سے سوالات سن سن کر بندے کا بھی دل چاہتا ہے کو وہ بزات خود بھی کسی کھڈے لائن لگ جائے۔
سرفراز قمر
15 اکتوبر 2015
@thefire1; @Arosa Hya;
app dono k jawab bhi bhot achey they leken
sarfraz_qamar
ka jawab aik bharpor jawab tha
Thank you for your appreciation madam, I am happy that my writing skills are improving, I am a fast learner
Congratulations @sarfraz_qamar; mohabbat say related competition to aap nah jeetna hi tha
Congrates!!
Tajurba bolta hai......khushi hoi k inka qalam b kbi kbi bolny ki jimmat kr hi leta hai