bfhy77 - ذرا سا تم بدل جاؤ


ذرا سا تم بدل جاؤ

چلو اب مل کے ہجر کا
موسم بدلتے ہیں
ذرا سا تم بدل جاؤ
ذرا سا ہم بدلتے ہیں
بس اتنا یاد رکھ لینا
کہ ویسے کم بدلتے ہیں
مگر جب ہم بدلتے ہیں
تو پیہم بدلتے ہیں
اگر تم یہ سمجھتے ہو
تمھارا غم زیادہ ہے
تو اب کے بار آپس میں
ہم اپنے غم بدلتے ہیں