لیلتہ القدر کی دعا
(لیلتہ القدر کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو )
سيده عائشہ رضى الله عنها کے پوچھنے پر کہ اگر میں لیلة القدر کو پا لوں تو کیا دعا مانگوں؟ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
یوں کہنا
اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنی
allah'hum'ma in'na'ka uf'wunn tu'hib'bul uf'wa fa'afu un'ne.
سنن ابن ماجہ3850
ابواب الدعاء
رسول الله صلی الله عليه وسلم جتنی عبادت میں محنت رمضان کے آخری عشرہ میںکرتے اتنی اور دنوں میں ناکرتے تھے.
صحیح مسلم2788
کتاب الاعتکاف
جب (رمضان کا) آخری عشرہ آتا تو رسول الله صلی الله عليه وسلم اپنی کمر پوری طرح کس لیتے اور ان راتوں میں خود بھی جاگتے اور اپنے گھر والوں کو بھی جگایا کرتے تھے.
صحیح بخاری 2024
کتاب لیلة القدر
رسول الله صلى الله عليه وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ رمضان کے آخری عشرہ میں لیلة القدر كو تلاش کرو.
صحیح بخاری 2020
کتاب لیلة القدر"
رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:
مجھے لیلة القدر دکھائی گئی، پھر بھلا دی گئی، اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو.
صحیح بخاری 2016
کتاب لیلة القدر
جو لیلة القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے اسکے بھی اگلے (گذشتہ) تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں.
صحیح بخاری 2014 کتاب لیلة القدر
الله پاک ہمیں لیلة القدر نصیب فرماے اور ہم سے ہمیشہ کے لئے راضی ہو جائے آمین