Results 1 to 4 of 4

Thread: Asli Ishq

  1. #1
    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Islamabad, UK
    Posts
    88,944
    Mentioned
    1077 Post(s)
    Tagged
    10778 Thread(s)
    Rep Power
    21474941

    Default Asli Ishq

    ایک مرتبہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام! ایک ایسے نوجوان کے قریب سے گزرے جو باغ میں پانی لگا رہا تھا۔اُس نے آپ علیہ السلام سے کہا کہ بارگاہِ الٰہی میں دعا فرمائیے کہ اللّہ ربّ العزت اپنے عشق کا ایک ذرّہ مجھے عنائیت فرما دے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک ذرّہ تو بہت ہے تم اس کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔اُس نے کہا کہ،صرف نصف ذرّہ ہی عطا فرما دے۔اس پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی:
    یا اللّہ! " اسے اپنے عشق کا نصف ذرّہ مرحمت فرما دے۔
    یہ دعا مان
    گنے کے بعد آپ وہاں سے تشریف لے گئے۔کچھ عرصہ بعد پھر اسی راستہ سے آپ علیہ السلام کا گزر ہُوا اور اُس جوان کے بارے میں دریافت کِیا تو لوگوں نے بتایا کہ وہ تو دیوانہ ہو گیا ہے اور پہاڑوں پر چلا گیا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پروردِ گارِ عالم سے دعا مانگی: یا اللّہ! " اُس جوان سے میرا سامنا کر دے۔ " پھر آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ وہ جوان پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑا ہو کر آسمان کی طرف دیکھے جا رہا ہے۔آپ علیہ السلام نے اُسے سلام کِیا لیکن اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔آپ علیہ السلام نے اُس سے فرمایا کہ تم مجھے نہیں جانتے میں عیسیٰ ( علیہ السلام ) ہوں۔اللّہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر وحی نازل ہوئی کہ
    " اے عیسیٰ ( علیہ السلام ) ! جس کے دل میں میری محبت کا نصف ذرّہ بھی موجود ہو وہ کس طرح انسانوں کی بات سن سکتا ہے۔مجھے قسم ہے اپنی عزت و جلال کی،اگر اسے آرے سے چیر کر دو ٹکڑے بھی کر دیا جائے تو اسے احساس تک نہ ہو گا-
    (مکاشفتہ القلوب باب 10 صفحہ 84)
    سبحان اللہ
    جب اتنی سی سطح پر انسان کا یہ حال ہے۔تو میرے پیارے نبی محمد صل اللہ علیہ وسلم جو معراج کا نوری سفر کرکے اپنے رب کے سامنے رو برو اپنے رب سے باتیں کرتے رہے۔اور موسی علیہ السلام اپنے رب کی ایک تجلی نہ سہہ سکے-کیا مقام ہے ذات
    محمدی کا اپنے رب کی تجلیوں کو باقاعدہ سہتے ہوئے واپس تشریف بھی لائے اور پورے ہوش و ہواش میں ایک نارمل زندگی گزارتے ہوئے اپنے نبوت کے منصب کو پورا کرتے ہوئے اپنے ربَ حقیقی سے جا ملے۔بیشک اللہ نے نامِ محمد کو اللہ نے بہت بڑامقام عطا کیا ہے۔



  2. #2
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default

    Nice Sharing :-) Jazaak Allah

  3. #3
    Join Date
    Mar 2009
    Location
    Dhundo :p
    Age
    33
    Posts
    26,334
    Mentioned
    3496 Post(s)
    Tagged
    200 Thread(s)
    Rep Power
    21474878

    Default

    Jazakallah

  4. #4
    Join Date
    Aug 2012
    Location
    Baazeecha E Atfaal
    Posts
    14,528
    Mentioned
    1112 Post(s)
    Tagged
    210 Thread(s)
    Rep Power
    27

    Default

    :-)

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •